Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار، بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

شیئر کریں:

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے یہ فیصلہ پیرس میں 13 تا 18 اکتوبر منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا۔ جبکہ دشمن ملک کی انتہائی کوشش رہی کہ کسی طرح پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کربلیک لسٹ کیا جائے مگراس کی تمام ترکوششیں رائیگاں گئیں.

ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے سدباب کے لیے عالمی سطح پر معیار طے کرنے کا ایک ادارہ ہے جس کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

ایف اے ٹی ایف نے 27 نکاتی ایکشن پلان پر مکمل عملدرامد کے لیَ پاکستان کو فروری 2020 تک کی مہلت دی۔

ایف اے ٹی ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے صرف 5 اقدامات پر بڑی پیش رفت کی جبکہ باقی ماندہ پلان پر پیش رفت کا تناسب مختلف ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے میں ناکامی پر پاکستان کو جون 2017 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔گرے لسٹ میں رہنے سے معاشی پابندیاں نہیں لگتیں تاہم لسٹ میں مسلسل رہنے سے بلیک لسٹ ہونے کاخدشہ پیدا ہوجاتا ہے ۔(سماء نیوز)


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27552