Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان اید منسٹریٹیو سروس (PAS)اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس (DMS)کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحانات 06 مارچ سے پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے۔

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان اید منسٹریٹیو سروس (PAS)اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس (DMS)کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحانات (فرسٹ ٹرم 2023)06 مارچ سے سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنولنٹ فنڈ بلڈنگ، صدر روڈ پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان اید منسٹریٹیو سروس (PAS)اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس (DMS)کے گریڈ 17 کے افسران کے لئے محکمانہ امتحانات (فرسٹ ٹرم 2023)06 مارچ سے 15 مارچ 2023 تک سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنولنٹ فنڈ بلڈنگ، صدر روڈ پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ محکمانہ امتخانات میں لئے جانے والے پرچہ جات میں ٹریژری، بلدیات، ریونیولاء II (I)، ریونیولاء III (II)،جیل،کریمنل لاء II (I) کریمنل لاء III (II) اور سول لاء II (I)شامل ہیں، جو مذکورہ تاریخوں اور مدت کے دوران صبح ساڑھے دس بجے سے دن ایک بج کر 30 منٹ تک منعقد کئے جائیں جبکہ جمعہ کے روز کا پرچہ صبح ساڑھے دس بجے سے 12 بجے دن تک ہوگا۔

 

امیدواروں کو اپنے ذاتی بیرا یکٹس (bare acts)بغیر کمنٹری کے ساتھ لانے ہوں گے۔ اگر امیدوار اپنے ساتھ ذاتی بیر ایکٹس لانے میں نا کام رہے تو امتحانی سیکشن سوالیہ پر رچوں کے جوابات کے لئے انھیں بیر ایکٹس فراہم کرنے کا ذمہ دار نہ ہوگا۔ جبکہ اگر کسی امیدوار کے پاس بیر ایکٹس کے علاوہ کتابیں پائی گئیں تو اس کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ امیدواروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں اپنے ہمراہ پین، پنسل اور پیپر بورڈ وغیرہ ساتھ لائیں جبکہ جوابات کے لئے آنسر شیٹ، شعبہ امتحانات کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیر ایکٹس کی سوفٹ کاپیز کے مقصد کے لئے موبائل فون، لیپ ٹاپ یا دیگر آڈیو، ویڈیو آلات، امتحانی ہال میں لانے پر پابندی ہوگی، جبکہ امیدواروں کو امتحان کے دن اپنے اصلی قومی شناختی کا رڈ(NIC)ساتھ لانے ہوں گے، مذکورہ بالا ہدایات کی کسی قسم کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی بشمول پرچے کی منسوخی کی جائیگی۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71931