Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پانچ افسران کے تبادلے، جنید خان ایم ڈی ٹورزم اور کامران رحمن سیکریٹری کھیل وسیاحت تعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین پی ایم ایس افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان (بی ایس19-) کو تبدیل کرکے انکی بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ٹورازم کارپوریشن پشاور تعیناتی کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک (بی ایس- 19) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد نواز (بی ایس 18-) کی بحیثیت ڈائریکٹر ثقافت خیبر پختونخوا تعیناتی کی گئی ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو پی اے ایس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ کھیل،ثقافت اور سیاحت راشد محمود(بی ایس 21-) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر ریٹائرڈ فلائٹ لیفٹننٹ کامران رحمان خان (بی ایس 20-) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ کھیل، ثقافت اور سیاحت تعیناتی کی گئی ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21628