Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پانچ اضلاع پر مشتمل مجوزہ ڈویژن کے صدر مقام کیلئے تمرگرہ ہرگز قبول نہیں۔سید حسرت

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دیر چترال ایکشن کمیٹی کے رہنما سید حسرت نے چترال، دیر اور باجوڑ کے پانچ اضلاع پر مشتمل ڈویژن کے صدر مقام کے لئے بعض حلقوں کی طرف سے تیمرگرہ کا مطالبہ کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جعرافیائی لحاظ سے تیمرگرہ اس مجوزہ ڈویژن کے ایک سرے پر واقع ہے جس سے چترال کے دو اضلاع اور اپر دیر کا ضلع محرومیوں کا شکار ہوگا کیونکہ اس مقام سے ان کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ لویر دیر قومی جرگہ کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے بارے میں اپنا فیصلہ مسلط کرنے کا یک طرفہ فیصلہ دیر بالا اور دیر پائین کے عوام کو لڑانے کی سازش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور اسے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آج سے رابطہ عوام دیر، چترال اور سیاسی وسماجی رہنماؤں، وکلاء برادری سے ملاقاتیں شروع کردی گئی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد وہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے لئے موزوں مقام کا حتمی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
49237