Chitral Times

Jun 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پانچ آفسران کی پی ایم ایس ، 17پر ترقی کے احکامات جاری ، ترقی پانے والوں میں سید احمدخان چترالی بھی شامل

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈکی سفارشات پر تین سپرنٹنڈنٹ (بی پی ایس 17)اور پانچ پرسنل اسسٹنٹ بی پی ایس 16کو پروفنشل منیجمنٹ سروس ( پی ایم ایس ۔بی پی ایس 17-)کے عہدوں پر فوری طور پر ترقی کے احکامات جاری کی ہے۔ جن میں چترال کے سپوت اور سابق صدر انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور سید احمد خان سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ بھی شامل ہے ۔ باقی ترقی پانے والوں میں تاج محمد سیکشن آفیسر بجٹ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، سید وقار حسین سیکشن آفیسر اوقاف ڈیپارٹمنٹ، عبد الوہاب خلیل سیکشن آفیسر چیف منسٹر سیکریٹریٹ اور نور رحمن سیکشن آفیسر چیف منسٹر سیکریٹریٹ ،اقبال حسین سیکشن آفیسرچیف منسٹر سیکریٹریٹ، برکت خان سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ اور عبد الراوف لوکل گورنمنٹ ڈیپاٹمنٹ شامل ہیں جنھیں ترقی دینے کے بعد انکے موجودہ پوسٹوں پر ہی تعینات کیا گیاہے۔
اسی طرح تین افسران کو پی ایم ایس، بی پی ایس 17سے گریڈ آٹھارہ میں ترقی دیدی گئی ہے۔ جن میں نیک محمد سیکشن آفیسرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حضرت علی سیکشن آفیسرلیبر ڈیپارٹمنٹ،حمید اللہ اے پی اے اپر مہمند ایجنسی شامل ہیں۔

saeed ahmad khan promotion promotion to pms promotion to pms2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
2029