Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکم، ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈیلیوری  4 ورکنگ دنوں میں ہوگی

Posted on
شیئر کریں:

پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکم، ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈیلیوری  4 ورکنگ دنوں میں ہوگی

کراچی(چترال ٹایمز رپورٹ)پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے اچھی خبر، ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں 3 ہفتوں کی تاخیر کا خاتمہ کردیا۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکم نامہ جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی ڈیلیوری ایک ماہ کے بجائے 10 روز میں کی جائے گی، ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈیلیوری 10 کے بجائے 4 ورکنگ دنوں میں ہوگی جبکہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ کی ڈیلیوری 5 کے بجائے حسب سابق 2 روز میں ہوگی۔واضح رہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ سے تجاوز کر گیا تھا، ارجنٹ اور ایگزیکٹ پاسپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم نہیں ہوپارہے تھے۔

 

سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا تیسرا مشن مکمل،مزید 96 افراد کراچی پہنچ گئے،ترجمان پاک فضائیہ

کراچی(سی ایم لنکس)پاک فضائیہ نے اپریل کے وسط سے مسلح تصادم کی وجہ سے تباہ حالی کے شکار سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کا تیسرا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ سوڈان سے مزید 96 پاکستانیوں کو لے کر واپس کراچی پہنچ گیا ہے جس سے تنازعہ زدہ علاقے سے ایئرلفٹ کیے جانے والے ہم وطنوں کی تعداد 355 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ہدایت پر پی اے ایف کا ٹرانسپورٹ جہازوں کا بیڑہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو فوری طور پر بحفاظت پہنچانے کے عزم سے لبریز انخلا کے مشنوں کو کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کے کامیاب مشنوں کو حکومت اور عوام نے بیحد سراہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73941