Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم اے چترال کے ٹی او آئی کے خلاف فوری انکوائری کی جائے…کنٹریکٹرایسوسی ایشن

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چترال کے عہدیدارن اور ممبران نے صوبائی حکومت سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے تحصیل آفیسرانفراسٹرکچر(TOI)کے خلاف چترال کے ٹھیکہ داروں سے رشوت طلب کرنے اور اُن کے ساتھ ہتک امیز رویہ رکھنے کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کے روز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چترال کے سینئر نائب صدر جاوید اختر،تاج رسول، رحمت آیاز، فضل ہادی،سیف الرحمن،احسان اللہ،شفیق الرحمن،سہیل احمد،جہانزیب ودیگر نے چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ TOIچترال نور نواز ایک انتہائی کرپٹ آفیسر ہیں جو کہ ٹھیکہ داروں کے ساتھ اُن کا رویہ بھی انتہائی ہتک آمیزہے جوکہ کھلم کھلا رشوت طلب کرتے ہیں۔بلکہ سرکاری دفتر میں ٹھیکہ داروں کی جیبیں ٹٹولتے ہیں جوکہ نامناسب طریقہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ TOIنورنواز سرکاری کرسی پر بیٹھ کر بعض ٹھیکہ داروں کو سرمایہ فراہم کرکے خود ٹھیکہ داری میں شامل ہے اور جب کوئی ٹھیکہ دار اُن کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کرئے توانہیں بلیک لیسٹ کرنے کی دھمکی دینے کے ساتھ اُن کو اس بات سے ڈراتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی اور مشیر محکمہ بلدیات کامران بنگش کا خاص بندہ ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ TOIنورنواز کسی بھی ٹھیکہ دار کے ساتھ سائیٹ وزٹ نہیں کرتے اور بل بناتے وقت ٹھیکہ داروں کو ادائیگی کے وقت زیادہ رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور بل بناتے وقت مختلف قسم کے دستخط کرکے بعد میں اپنے دستخط سے مکر جاتے ہیں اور ٹھیکہ داروں کو بلیک میل کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے نورنواز کے دستخط مختلف ٹیسٹوں کے لئے لیبارٹری بھیجوائے گئے ہیں جوکہ اس کے کرپٹ اور جعلساز ہونے کا ثبوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہونے کی وجہ سے یہاں پر ٹھیکہ دار برادری انتہائی مشکلات کا شکار ہے اور نورنواز نے بعض ٹینڈر وں پر ایسے شرائط لگاتے ہیں کہ جس کی وجہ سے مقامی ٹھیکہ دارٹینڈر میں حصہ لینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ناجائز کمیشن لینے اور لوگوں کو بے جا تنگ کرنے پر سابق تحصیل ناظم مستوج نے انھیں دفتر سے نکال دیا تھا جسکے بعد یہ اپنے دفتر بونی میں نہیں جاسکتے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت TOIنورنواز کے خلاف فوراً انکوائری کا حکم دیں اورانھیں چترال سے ٹرانسفر کیا جائے۔ بصورت دیگر چترال کے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اپر اور لوئر چترال میں احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔ انھوں‌نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.
chitral contractor association pc scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
32476