Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیلی نارکی طرف سے سیف الرحمن عزیز کیخلاف دائرپٹیشن کی سماعت،کمپنی کا مجازآفیسراگلے پیشی میں طلب

شیئر کریں:

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں ناقص موبائل فون سروس مہیا کرنے پر ٹیلی نار کمپنی کے خلاف آواز اُٹھانے کی پاداش میں پشاور ہائی کورٹ سوات دارالقضامیں چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹرسیف الرحمن عزیز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی گزشتہ دن سماعت ہوئی ۔ جسٹس ابراہیم اور جسٹس وقاراحمد پر مشتمل دوروکنی بینج نے سماعت کی۔ ٹیلی نار کی طرف سے سینئروکیل محمد مشتاق خان ایڈوکیٹ جبکہ سیف الرحمن عزیز کی طرف سے چترال کے معروف قانون دان رحیم اللہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔


محمد مشتاق نے معزز عدالت کو ٹیلی نارکمپنی کی طرف سے چترال میں سروس کی بہتری کیلئے اب تک کی کارکردگی بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ٹیلی نار کمپنی نے چترال میں نیٹ ورک کی بہتری کیلئے مختلف علاقوں میں مذید ٹاورزنصب کررہی ہے جن میں بعض پرکام مکمل ہوچکی ہے جبکہ چترال شہر میں بھی میں مذید ٹاور ز نصب کرنے کے ساتھ جدید ڈیوائس کی تنصیب پر کام جاری ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ کمپنی نیٹ ورک کی بہتری کے ساتھ چترال کے دوردراز علاقوں میں فورجی انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کرنے میں مصروف ہے ۔ اس کے جواب میں رحیم اللہ ایڈوکیٹ نے چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس بارے عدالت کو تفصیل سے اگاہ کیا۔


دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے مدعی ( ٹیلی نار کمپنی )کو حکم دیا کہ اگلے پیشی میں کسی مجازاور ذمہ دار آفیسر کو پیش کیا جائے جو مسئلے کی حل اور متعلقہ سوال پر عدالت کی مدد کرسکے۔ ٹیلی نار کی وکیل نے یقین دہانی کی کہ وہ عدالت کے حکم بارے کمپنی کو اگاہ کریگا۔ جبکہ نوٹس بھی اس سلسلے میں ٹیلی نار کمپنی کو ارسال کردی گئی۔


سماعت کے بعد رحیم اللہ ایڈوکیٹ نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ اگلی پیشی میں اپریشن سائڈ سے ٹیلی نار کمپنی کسی مجاذ افیسر کو پیش کریگی جو چترال میں موبائل سروس کی بہتری کیلئے اب تک کئے گئے کوششوں اورآئندہ کے لائحہ عمل بارے عدالت کو اگاہ کریگا۔ آئندہ پیشی کیلئے نومبر کی ۱۶ تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

chitraltimes telenor vs saif ur rehman petition
chitraltimes rahimullah advocate Saifur rehman aziz bahar ahmad swat phc darulqaza

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53672