Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی فہدخواجہ چترالی کا اعزاز، قومی ٹیم کےکیپٹن منتخب

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز) ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی فہدخواجہ نے ایشئن چمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے منعقد ہونے والے ٹرائیلز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے قومی ٹیم کے کیپٹن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے زیر اہتمام کروماٹیکس ہال لاہور میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں فہدخواجہ نے بہتریں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست رہے ٹرائلز میں پاکستان بھر سے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی چمپئین شپ ستمبر کے آخری ہفتے میں انڈونیشیا ء منعقد ہوں گے پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بلا ل یاسین، فیضان ظہور اور شاہ خان شامل ہوں گے۔ٹرائلز لیگ سسٹم کے تحت کھیلے گئے جو تین دن جاری رہے فہدخواجہ اس سے قبل بھی 7ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اسٹریلیا کے شہر گولکوسٹ میں ہونے والے دولت مشترکہ کے گیمز میں بھی فہد خواجہ نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی فہد خواجہ نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر حکومت صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل معیار کا ہال تعمیر کرے جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات دی جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے لیکن بدقسمتی سے ہم اس جدید دور میں سمنٹڈ کورٹ پر کھیلنے پر مجبور ہیں نہ ووڈن فلور کی سہولت ہے اور نہ ہی میٹ کی سہولت موجود ہے لیکن پھر بھی ہم نے ہمت نہیں ہاری اور محدود وسائل کے باوجود اپنا کھیل بہتر بنانے کی کوشش کررہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایشن چمپئن شپ میں بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی امم خواجہ نے حال ہی میں نیشنل چمپئن شپ دو بار جیت لیا تھا اور وہ ٹرائلز کے لئے فیورٹ تھا لیکن بدقسمتی سے ہال سیمنٹڈ ہونے کی وجہ سے پریکٹس کے دوران اس کے انجری ہوئی اور وہ ٹرائلز میں حصہ نہ لے سکے۔ جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24850