Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام اقلیتی برادری کیلئے کشتی رانی ایونٹ کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ایڈونچر ایج کلب لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے صوبہ کی اقلیتی برادری کیلئے دریائے سندھ پر کشتی رانی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ایونٹ کے اختتام پر شرکاء میں شرٹیفکیٹس تقسیم کئے، صوبہ میں اقلیتی برادری کو سیاحتی سرگرمیاں فراہم کرنے اور جہانگیرہ سے اٹک تک سیاحتی مقام کے فروغ کیلئے نوجوان مرد و خواتین کیلئے کشتی رانی ایونٹ منعقد کیا، جس میں جہانگیرہ سے اٹک تک 6کلومیٹر کے خطرناک راستہ دس کشتیوں میں طے کیا گیا، ایونٹ میں 40مسیحی برداری، 6سکھ اور 10ہندو برداری کے مردو خواتین نے شرکت کی جبکہ ساتھ ہی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122، مقامی پولیس اور دیگر حکام بھی موجودتھے، اس موقع پرآئے ہوئی خواتین کا کہناتھا کہ اقلیتی برادری کیلئے خصوصی طور پر ایڈونچر ٹورازم ایونٹ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ، پاکستان میں سیاحتی کے بے شمار مقامات ہے تاہم خیبرپختونخوا کی حکومت پہلی ہے جس نے اقلیتی برادری کو اپنے ساتھ شامل کرکے ان کیلئے کشتی رانی ، ٹرین سفاری اور دیگر ایونٹس منعقد کئے ، ان کا کہناتھا کہ کشتی رانی کے دوران سفر خطرناک تھااور ڈر بھی لگا تاہم لائف جیکٹس اور احتیاطی تدابیر پہلے ہی بتا دی گئی تھیں جس کے باعث سفر کافی خوشگوار رہا اور خوف لطف اندوز ہوئے۔

TCKP event for minorities peshawar22 TCKP event for minorities peshawarTCKP event for minorities peshawar223


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
7596