Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹریفک وارڈ چترال نے ہائی سکول بلچ کے طلباکوٹریفک قوانین بارے اگاہی دی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوءیر چترال عبد الحی خان(پی ایس پی ) کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈن پولیس لوءیر چترال ایس آئی ابرار احمد نے گورنمنٹ ہائی سکول بلچ چترال میں سکول کے بچوں سے ملاقات کی۔اور بچوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا، انھوں نے بچوں کو نو عمری میں ڈرائیونگ ، رائیڈنگ اور ون ویلینگ کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ جب بھی بچہ سکول یا دیگر کسی مقصد کےلیے گھر سے باہر نکلتا ہے تو ہم والدین خاص کر ماں ان کے انتظار میں رہتی ہے۔ اپنے ماں باپ پر رحم کریں ۔ نو عمری میں ڈرئیونگ اور موٹر بائیک رائڈنگ سے اجتناب کریں اور والدین سے بھی التماس ہے کہ یہ بچے ہمارے مستقبل ہیں ان کی حفاظت ملک و قوم کی حفاظت ہے۔ لہذا اپنے بچوں کو ڈرائیونگ اور رایڈنگ سے باز رکھیں۔ بعد میں پچتانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اپنے بچوں کو بچانے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

trafic wardan awarness campaign ghs balach chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42474