Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹائیفائیڈ کے تدارک کیلئے مہم کا آغاز، پندرہ سال تک کے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈاکٹر فرمان نظار

شیئر کریں:

ٹائیفائیڈ کے تدارک کیلئے مہم کا آغاز، پندرہ سال تک کے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈاکٹر فرمان نظار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ای پی آئی کوارڈنیٹر چترال ڈاکٹر فرمان نظار نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ ایک خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے جس کے تدارک کیلئے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے دوران 9ماہ سے لیکر 15سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 3اکتوبر سے شروع ہونیوا لی یہ مہم 15اکتوبر تک جاری رہے گی لہذا تمام والدین اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے بتایا کہ ٹائیفائڈایک خاص قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ منہ کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے اور انتڑیوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور ایک سٹیج پر انتڑیوں میں سوراخ بن جاتے ہیں جس کے بعد مریض کا زندہ بچنا مشکل ہو جاتا ہے لہذا  حکومت کی جانب سے اس مفت مہم سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے انجکشن ضرور لگوائیں تاکہ اس خطرناک اور جان لیوا بیماری کا تدارک کیا جا سکے۔

ڈاکٹر فرمان نظار نے بتایا کہ اس مہم کے پہلے مرحلے میں چترال کے  اُن گنجان آباد علاقوں کو لیا جارہا ہے جہاں ٹائیفائیڈ کے پھیلنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔ان علاقوں میں چترال ون، چترال ٹو اور دروش شامل ہیں جہاں ۳اکتوبر سے ۱۵اکتوبر تک جاری مہم کے دوران ٹائیفائیڈ سے بچاو کے حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوائیے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مذکورہ یونین کونسل کے اندر تمام تعلیمی اداروں میں مذکورہ ٹیکے لگوانے کے ساتھ ہر وی سی لیول پر مخصوص مقاما ت پر بھی ٹیکے لگوانے کا اہتمام کریں گے۔ جہاں سکول سے باہر بچوں کو ٹیکے لگوائیں جائیں گے۔ انھوں نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ اس مہم میں اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66532