Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹائیفائیڈ مہم کے دوران گزشتہ دو روز میں 5 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی

Posted on
شیئر کریں:

ٹائیفائیڈ مہم کے دوران گزشتہ دو روز میں 5 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے 22 اضلاع کے شہری علاقوں میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری ہے۔ای پی آئی خیبر پختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق دو دن میں 5لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ ڈائریکٹر ای پی آ ئی ڈاکٹر محمد عارف خان نے خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین بالکل محفوظ ہے انھوں نے والدین کو آگاہ کیا کہ کسی قسم کی غلط فہمی اور گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ ڈاکٹر محمد عارف خان نے مزید کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں آپ کے گھر کے قریب عارضی طور پر قائم ویکسینیشن سنٹرز، سکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں موجود ہیں اور والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوا کر انھیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ماہر اور تجربہ کار عملے پر مشتمل ہیں جبکہ مہم کے دوران کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے ماہر اطفال، ریسکیو 1122 اور کمیونیکیشن کی ٹیمیں موجود رہتی ہیں۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 3 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک 22 اضلاع کے 28 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائینگے۔یاد رہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 3 اکتوبر سے شروع ہو چکی ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔ اس سے پہلے سندھ اور پنجاب میں بھی ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ڈائریکٹر ای پی آئی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس مہم میں محکمہ صحت کا ساتھ دے اور بلاکسی جھجھک اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکا ضرور لگوائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
66583