Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٓآئی ٹی کیڈر کے پندرہ افسران کی تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں آئی ٹی کیڈر گریڈ 19 کے دو ڈائریکٹرز اور گریڈ 18 کے سات ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے تبدیل ہونے والے ڈائریکٹرز میں محکمہ ابتدائی و ثانوی میں تعینات الطاف حسین کو تبدیل کر کے انکو محکمہ خزانہ اور انکے پیش رو سردار محمد کو تبدیل کرکے انکو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔جن میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی وصال احمد کو تبدیل کر کے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ شاکر اللہ کو پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے تبدیل کرکے محکمہ بلدیات، بشیر احمد کو محکمہ بلدیات سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور، مس بشریٰ رحیم کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، محمد بشیر کو محکمہ خزانہ سے اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، صفدر کمال کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور صلاح الدین کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے تبدیل کرکے محکمہ خزانہ میں تعینات کر دیاگیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ صنعت میں تعینات گریڈ16کی کمپیوٹر آپریٹر مسز ناصرہ شاہین کو تبدیل کر کے محکمہ زراعت، لائیو سٹاک اینڈ کوآپریٹو میں تعینات کر دیا ہے. اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

دریں اثناحکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں آئی ٹی کیڈر گریڈ 17 کے چھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی بلال احمد کو تبدیل کر کے محکمہ سماجی بہبود میں تعینات کر دیا گیا ہے اس طرح وزیراعلی سیکرٹریٹ میں تعینات نور شیر آفریدی کو تبدیل کرکے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، خالد رحمان کو محکمہ خزانہ سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، فرمان علی کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے محکمہ خزانہ، وقار احمد کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور محمد اعظم کو محکمہ سماجی بہبود سے تبدیل کر کے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کر دیاگیا ہے، ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42551