Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ُپی ڈی ڈبلیو پی نے 1525.092ملین روپے لاگت کے چھ پراجیکٹس کی منظوری دے دی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 1525.092ملین روپے لاگت کے چھ پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت پیر کے روز منعقد ہ اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئیر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول کثیر شعبہ جاتی ترقی، پانی اور بحالی کے شعبوں کے آٹھ پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد چھ منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ دو پراجیکٹس کو موٗخر کر کے اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلا س میں کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں ڈائریکٹوریٹ آف پراجیکٹس فاٹا سیکرٹریٹ میں پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ اور فاٹا سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریشن، انفراسٹرکچر اور کورآرڈینیشن (AI&C)ڈیپارٹمنٹ کے استحکام کے دو پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ جبکہ پانی کے شعبے میں فاٹا واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ(FWRDP)(GoP جز اے ڈی پی)، ضلع خیبر میں تین ڈیموں مگو ڈنڈ ڈیم ذیلی پراجیکٹ کی تعمیر برکس ڈیم ذیلی پراجیکٹ (ترمیم شدہ) کی تعمیر اور تبئی ڈیم ذیلی پراجیکٹ(ترمیم شدہ) کی تعمیر اور سابقہ فاٹا میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی فیز ۲ FDMA) (کے قیام کے منصوبوں کی منظوریا ں دی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
35112