Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ویلج کونسل ایون ون کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں آگہی واک

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ویلج کونسل ایون ون کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ایک آگہی واک ایون میں ہوا ۔ جس میں کونسلر ز، علاقائی عمائدین سوشل ورکر ، سکولوں کے طلبہ وغیرہ نے شرکت کی ۔ واک یونین کونسل آفس کورو سے شروع ہو ا۔ اور شغور روڈ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ واک کے دوران شرکاء نے بازار ایرئے کے مختلف مقامات سے کچرے جمع کئے ۔ اور اُن کو ٹھکانے لگا یا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا ۔ کہ صفائی انسانی زندگی کی تندرستی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ یہی وجہ ہے ، کہ دین اسلام میں صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا گیا ہے ۔ اس لئے ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آلودہ ماحول کی وجہ سے آج چترال کئی بیماریوں کی لپیٹ میں ہے ۔ جس سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے ماحول کی بہتری پر بھر پور توجہ دینی چاہیے ۔ واک میں کونسلر محمد عارف ، ٹیچر سعادت علی خان ، منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد ، ممتاز سوشل ورکر محمد نیاز وغیرہ نے شرکت کی ۔
clean and green Pakistan walk ayun22

clean and green Pakistan walk ayun2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14993