Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے 13 جولائی 2023 حتمی تاریخ مقرر۔اگر تصحیح درکار ہو تو الیکشن آفس سے رجو ع کریں۔ ضلعی الیکشن کمشنرز اپر اینڈ لویر چترال

Posted on
شیئر کریں:

ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے 13 جولائی 2023 حتمی تاریخ مقرر۔اگر تصحیح درکار ہو تو الیکشن آفس سے رجو ع کریں۔ ضلعی الیکشن کمشنرز اپر اینڈ لویر چترال
اپنا ووٹ چیک کرنے کیلئے شناختی کارڈ نمبر بغیر(-)دیئے لکھ کر 8300 پر مسیج کریں اگر ضروری تصحیح درکار ہو توالیکشن کمیشن آفس سے رجوع کریں۔

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ضلعی الیکشن کمشنر زاپر ولویر چترال محمد عرفان اور فلک ناز نے اپنے الگ الگ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، منتقلی،درستگی اور اخراج کیلئے 13 جولائی 2023 کی حتمی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔اس سلسلے میں اپر چترال اور لویر چترال کے جملہ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 13 جولائی 2023 سے پہلے اپنے ووٹ کااندراج، منتقلی، درستگی اور اخراج یقینی بنائیں۔ اپنی ووٹ کے متعلق جاننے کیلئے شناختی کارڈ نمبرلکھ کر 8300 پر مسیج کریں اگر کسی قسم کی درستگی کرنی ہوتو مقررہ تاریخ سے پہلے ضلعی الیکشن کمیشن آفس تشریف لے آئیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
75985