Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ووٹ اندراج ومنتقلی کیلئے اخری تاریخ میں 30 مئی تک توسیع کردی گئی..ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک بھر میں انتخآبی فہرستوں کی تیاری اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 27کی تحت ووٹ کی مستقل اور موجودہ پتے پر منتقلی کے بارے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال عنایت الرحمان نے چترال ٹائمز ڈآٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ھے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سال بلوچستان, خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر, ملک بھر میں جاری انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی میں فارم نمبر 21 برائے اندراج و منتقلی ووٹ جمع کروانے کی تاریخ میں 30 مئی 2019 تک توسیع کردی ہے.

اب فارم برائے اندراج و منتقلی ووٹ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر اور ضلع چترال می مختلف مقامات پر قائم مراکز برائے وصولی فارم / دفاتر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں 30 مئی 2019 تک جمع کروائے جاسکتے ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں ایسے ووٹروں سے اپیل کی ھےکہ جن کے ووٹ شناختی کارڈ پر درج پتوں کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہے تو اسے 30 مئی 2019 شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کروالیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20687