Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی

شیئر کریں:

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے، ریکارڈ کابینہ ڈویڑن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔اس حوالے سے (ن) لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (ڈی کلاسیفائی) کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویڑن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔

 

 

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

پشاور(سی ایم لنکس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر الیکشن 30 اپریل کو ہوں گے، انتخابی حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ 6 اپریل 2023ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72369