Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دے دی

شیئر کریں:

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی توسیع کر دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ توسیع دی گئی۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ عزمِ استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نہ ہی لوگوں کے گھروں میں کوئی اس طرح کی کارروائی کی جائے گی، صرف شر پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیس کارروائی کی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں عالمی ادارہء خوراک کی شپمنٹ افغانستان بھجوانے کے لیے این او سی کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں پیر روشن انسٹیٹیوٹ کے پہلے ریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کی اراضی کے حصول کی اجازت بھی دی جائے گی۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کا تقرر بھی شامل ہے۔اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور اور سعودی وزارت کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بہاولپور کے مرحوم امیر کی جائیداد سے متعلق عمل درآمد کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔اجلاس میں کابینہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی دے گی۔

 

وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑنے کیلئے تیار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر اب الیکٹرک بسیں دوڑیں گی، شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 30 الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، جی 11 سے پمز ہسپتال تک ہو گا،،پہلے روٹ میں بس جی 11 مرکز، جی 10 مرکز، جی 9 مرکز اور جی 8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی، پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔الیکٹرک بس کا دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا،،دوسرے روٹ میں یہ سروس جی 7، جی 6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90308