Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی کابینہ: لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی کابینہ: لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سگریٹس، چاکلیٹ، جوسز، کارپیٹس، کاسمیٹکس اور ٹشو پیپرز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے کتوں، بلیوں کی خوراک، مچھلی، فٹ ویئر، فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس، فرنیچر، آئس کریم، جیم اور جیلی کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ لیدر جیکسٹس، شیمپو، سن گلاسز، کیچپ، ٹریولینگ بیگز، سوٹ کیسز، اسلحہ، پاستہ، موسیقی کے آلات اور فروزن گوشت کی درآمد پر پابندی ہٹائی گئی ہے۔کابینہ نے دروازوں اور کھڑکیوں کے فریمز، ڈیوکوریشن ا?رٹیکلز، کراکری اور کارن فلیکس کی درآمد پر بھی پابندی ہٹانے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 19 مئی 2022 کو 33 گیٹگریز کی سیکڑوں اشیاء پر پابند لگائی تھی۔

 

عمران خان کی10مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس پر سماعت ہوئی۔عمران خان 11 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کے لیے سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے عمران خان کی پانچ 5 ہزار روپے مچلکوں میں ضمانت منظور کی ہے۔تھانہ کوہسار میں غداری کے مقدمے میں عمران خان کی ستمبر کے پہلے ہفتے تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کہا تھا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان کا پیش ہونا لازمی ہے، مقدمہ نمبر 425 میں فریش ضمانت ہے، اس کے لیے ملزم پیش ہو گا تو حکم جاری کروں گا۔عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 30 جولائی تک توسیع کی تھی۔

 

گرمیوں کی تعطیلات: تعلیمی ادارے کب کھولیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کی جانب سے کہا گیا ہے اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ کیمرج سسٹم کے ساتھ منسلک ادارے اپنی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔یاد رہے دو روز قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64085