Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقاتِ کار تبدیل

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقاتِ کار تبدیل

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے جس کا اطلاق 2 مئی سے ہو گا۔وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔5 دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار پیر سے جمعے تک صبح 8 سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے۔پیر سے جمعرات تک دوپہر 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہو گا، جمعے کو کھانے اور نماز کا وقفہ ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک ہو گا۔6 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقاتِ کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہو گا۔6 دن کھلنے والے دفاتر میں جمعے کو اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

 

فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط ہے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم ایک آئینی ادارہ ہیں، یہاں تمام فیصلے آئین وقانون کی روشنی میں کیے جاتے ہیں، فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط اور لغو ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد جان بوجھ کر، بدنیتی پر مبنی حقائق کے برعکس تاثر دے رہے ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصلے انفرادی طور پر کیے جا رہے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020 سیلے کرا?ج تک تمام فیصلیاتفاق رائے سے ہوئے، کمیشن 5 ممبران کا ہو یا 3 ممبران کا، تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے۔الیکشن کمیشن کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ ایک بھی فیصلہ ایسا نہیں ہے جس میں کوئی اختلافی نوٹ تک دیا گیا ہو،چیئرمین اور ممبران کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک کیبہترین مفاد میں الیکشن کمیشن فیصلے کرتا رہے گا، آئین و قانون اور اپنے حلف کے مطابق الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔

 

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔ملک میں اس وقت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60810