Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت قانون سازاسمبلی میں ضلع غذرکیلئے اضافی نشست کا اعلان کرے..خان اکبرخان

Posted on
شیئر کریں:

غذر(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی حکومت قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے لئے اضافی نشست کا اعلان کرے ضلع غذر چھ تحصیلوں پر مشتمل طویل رقبے والا ضلع ہے وہاں تین نشستیں ناکافی ہیں سب ڈویژن گوپس/پھنڈر اور پنیال سب ڈویژن کو ایک حلقے میں ضم کرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت مسلم لیگ ن کے دور میں عوام کو جھوٹی اور طفل تسلیاں دے کر وقت ضائع کیا۔گوپس/یاسین کو ضلع بنانے کا بھی صوبائی حکومت نے ڈھنڈورہ پیٹا، اختیارات نہ ہونے کے باؤجود وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جو کہ آج عوام کے سامنے گلگت بلتستان کے اناڑیوں پر مشتمل حکومتی نمائندے شرمندہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار خان اکبر خان سابق ڈسٹرکٹ کونسلر غذر نے اپنی ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت نے ضلع غذر کو بہت پسماندہ رکھا،میگا پروجیکٹس اور سیاسی سٹریکچر کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالتے رہے۔یہاں تک کہ سرکاری ملازمتوں مین سفارشی کلچر کو فروغ دیاگیا جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ مایوسی کا شکار ہے۔ڈگریاں لے کر دردر کی ٹھوکر کھانے اور دیگر صوبوں میں این جی اواور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس اختیارات نہ ہونے کے باؤجود 6نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا اور غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کرکے وفاق میں برسراقتدار پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات پیدا کرنے غرض سے بدنیتی پر مبنی حربہ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے منظور ہونے والی عوامی مطالبہ التوا کا شکار ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر گلگت بلتستان اسمبلی میں ضلع غذر کے لئے ایک اضافی سیٹ دیا جائے اور گوپس/یاسین ضلع کا قیام کی منظوری دیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی دور ہوسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
26688