Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکا  بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے ایکٹ میں ضروری ترامیم جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکا  بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے ایکٹ میں ضروری ترامیم جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ

 

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کیلئے فنڈز فراہم کرنے، تحصیل چیئرمین / میئرزکے اعزازیوں کو ڈبل کرنے اور بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی کیلئے ایکٹ میں ضروری ترامیم جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ورثائکو بھی سرکاری ملازمین کے طرز پر شہدائپیکج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضم اضلاع میں دہشتگردی کے دوران جاں بحق ہونے والے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ورثائکو اس پیکج کی فراہمی کیلئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ فیصلے انہوں نے ہفتہ کے روز بلدیاتی حکومتوں کو درپیش مسائل سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کئے۔ انعام اللہ خان، حمایت اللہ مایار، زبیر علی، شاہد علی خان اور اور شجاع نبی خان کے علاوہ تحصیل میئرز/چیئرمین، ویلج کونسلز اور نیبرہوڈ کونسلز کے دیگر نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 

صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان کے علاوہ سیکرٹری بلدیات داو ¿د خان، سیکرٹری قانون اختر سعید ترک اور دیگر متعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمین کے اعزازیوںاور دفاتر کیلئے کرایوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کا کردار انتہائی اہم ہے اور اسے عمران خان کے وژن کے مطابق مضبوط اور عوامی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں موجود کمی یا خامیوں کو دور کرنے کیلئے قانونی اور انتظامی اصلاحات کی جائیں گی تاکہ نچلی سطح پر لوگوں کو خدمات اور شہری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بلا امتیاز سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم سیاسی لوگ ہیں اور سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں سے بھی عوام کی توقعات وابستہ ہوتی ہیں انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور مقامی انتظامیہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔

 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کے دائرہ کار کے اندر ہر قسم کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق کے ذمے صوبے کے جو بقایاجات ہیں وہ ادا نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم وہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے بلدیاتی نمائندے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبائی حکومت کا ساتھ دیں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ یہ صوبے کے عوام کے حقوق کا معاملہ ہے اس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے بلدیاتی اداروں کو مالی طور پر خود انحصار بنانے کیلئے پلانز ترتیب دیں، بلدیاتی ادارے اپنی آمدن کو بڑھانے کیلئے جائیدادوں کا مو ¿ثر استعمال کریں تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدن بڑھانے کیلئے بلدیاتی اداروں کی جائیدادوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر (بی او ٹی)موڈ پر استعمال کیا جائے۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے چھڑانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وفد کے شرکائنے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اجلاس بلانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا اور وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وفدنے صوبے کے حقوق کیلئے موثر انداز میں آواز اٹھانے پر وزیراعلیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ بلدیاتی نمائندے صوبے کے حقوق کیلئے صوبائی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ اجلاس میں صوبے کے حقوق کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل جل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکا کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ کے خلاف تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سفیر سے پاکستانی طلبہ کی خیر یت دریافت کی اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بحفاظت وطن پاکستانی سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کی وطن واپسی کے اخراجات صوبائی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ صوبائی حکومت ان طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کےلئے درکار تمام تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے حکام کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے اور طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ، والدین پریشان نہ ہوں، طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک زیر تعلیم طلبہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہےں ، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت پاکستانی طلبہ کے ساتھ ہے اور تمام پاکستانی طلبہ کی خیر وعافیت کےلئے دعاگو ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
89020