Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم کی طرف سے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اعلان کردہ ریلیف کا عمل شروع، نوٹیفیکیشن جاری

شیئر کریں:

وزیر اعظم کی طرف سے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اعلان کردہ ریلیف کا عمل شروع، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئیفیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اعلان کردہ ریلیف کا عمل شروع ہوگیا۔ وزارت توانائی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کردیا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے وزارت توانائی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 300 اور اس سے کم بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والیصارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ وصول نہیں کیا جائے گا۔اگست کے مہینے کے بلوں میں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کو شامل کیا گیا تھا جس پر شہری سراپا احتجاج تھے۔وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بجلی بلوں سے ادا شدہ رقم کم کر دی جائے گی۔

 

 

 

وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں میں مواصلات اور سڑکوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہے ہیں، وزیر اعظم افس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے،وزیر اعظم مواصلات اور سڑکوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی پیش کی جا رہی ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی قومی شاہراہوں کی بحالی کو یقینی بنا رہے ہیں،گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کو بحال کر دیا گیا ہے،مواصلات اور رابطہ سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، وزیر اعظم مواصلات اور سڑکوں کی بحالی کے کام نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی قومی شاہراہوں کی بحالی کو یقینی بنا رہے ہیں۔گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ بیشتر قومی شاہراہوں اور موٹر ویز کو بحال کر دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہ N-15 کو مانسہرہ سے چلاس براستہ ناران ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے چمن قومی شاہراہ N-25 جو کہ حب سے خضدار تک سیلاب سے متاثر تھی کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔قراقرم ہائی وے N-35 جو کہ ٹریفک کے لیے انڈس کوہستان اور ہنزہ کے اضلاع میں بند تھی اس کو بھی مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔مزید برآں قومی شاہراہ N-40 کا کوئٹہ -نوشکی سیکشن، قومی شاہراہ N-45 کا چکدرہ- دیر سیکشن، انڈس ہائی وے N-55 کے راجن پور – تونسہ اور ڈیرہ اسماعیل خان – پیزو سیکشنز، N-65 کا سبی – کوئٹہ سیکشن، N-70 کا فورٹ منرو سیکشن، N-90 کا الپوری- بشام سیکشن، N-140 کا گلگت-شندور سیکشن اور اسٹریٹجک ہائی وے S-1 کو شنگوس کے مقام پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہیتاہم کچھ شاہراہوں پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔قومی شاہراہ N-50 ڑوب-ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن،N-95 فتح پور -کالام سیکشن اور موٹر وے M-8 وانگو ہلز -بانجا سیکشن پر بحالی کا کام جاری ہے یہ شاہراہیں بھی جلد ہی ٹریفک کے لیے مکمل بحال کر دی جائیں گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65464