Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کے زیرصدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس، دودنوں میں فی کلو90 روپے ہو جائیگی۔وزیراعلیٰ

شیئر کریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس،
صوبے کے عوام کے لئے اچھی خبر، ایک دو دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے کم ہو کر 90 روپے ہو جائے گی
10 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی کل تک خیبرپختونخوا پہنچ جائے گی، چینی لیکر ٹرکس کراچی سے روانہ ہو گئی ہیں
چینی کی ذرخیزہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کی جائے، وزیراعلیٰ کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)صوبے میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے ایک ہنگامی اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو معمول پر لانے کے لئے محکمہ خوراک اور انتظامیہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے میں چینی 135 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے، جسے کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کراچی سے دس ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی کی کھیپ خیبرپختونخوا روانہ ہو گئی ہے اور ایک دو دنوں میں یہ کھیپ خیبرپختونخوا پہنچ جائے گی، یہ چینی 86 روپے فی کلو کے حساب سے ڈیلرز کو فراہم کی جائے گی، جو مارکیٹ میں 90 روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو دستیاب ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع کو روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار ٹن چینی فراہم کی جائے گی جسے صوبہ بھر میں چینی کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی سے ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مو¿ثر کریک ڈاون شروع کی جائے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو سیدھا جیل بھیج کرانہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ صوبائی اراکین کابینہ عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش ، اشیاق ارمڑ، ریاض خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری آٹے کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ اس وقت سرکاری آٹا 1100 روپے فی 20 کلو کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے اور عوام کی آسانی کے لئے سرکاری آٹے کی تھیلی پر لفظ “سرکاری” واضح درج کیا جاتا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سرکاری آٹا کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور گزشتہ دنوں سرکاری آٹا عام تھیلی میں ڈال کر مہنگا فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتوں سے نمٹنا جائے اور اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ گندم پر حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی ریلیف کا سو فیصد فائدہ عوام تک پہنچے۔

دریں اثنا خیبر پختونخواکے وزیر خواراک و سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کوآئندہ ہفتے دس ہزار میٹرک ٹن چینی پہنچ جائے گی اور شہری سرکاری رعایتی نرخ 90روپے فی کلو کے حساب سے چینی خرید سکیں گے۔ مہنگائی پر قانو پانے کے حوالے سے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے عاطف خانے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی رعایتی نرخ پر فراہمی کیلئے بھرپورکاؤشیں کر رہی ہے اس لئے متعلقہ افسران اور خاص طور پر ضلعی انتظامیہ شہریوں کو چینی کے رعایتی نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک خیبر پختوا بھی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پوری طرح کوشاں ہے اور دس ہزارمیٹرک ٹن چینی کی درآمدگی کے حوالے سے محکمہ نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے تا ہم انتظامیہ کے افسران ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھیں اور مصنوعی گرانی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کارروائی کریں۔ان کا کہنا تھا صوبے کے تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے چینی کی تقسیم کی جائے گی اور اس کی سپلائی کو شفاف بنانے کیلئے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں قائم کمیٹی نگرانی کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ قیمت میں زیادتی کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں جو بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ مہنگائی کی لہر کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کا حکومت کو پوری طرح احساس ہے اورکوشش کی جارہی ہے کہ ان مشکلات پر جلد از جلد قابو پایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
54546