Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کا ملاکنڈ ڈویژن میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان کیا ہے اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فارسٹ ملاکنڈ ریجن میں جنگلات کی کٹائی کو کسی بھی قیمت پر روکنا ہے ۔ تمام فارسٹ چیک پوسٹوں پر پولیس اور فارسٹ کا مشترکہ عملہ تعینات کیا جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔ جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔یہ ہدایات اُنہوں نے ضلع سوات کے ایک روزہ دورہ کے دوران کمشنر ملاکنڈ کے دفتر میں جنگلات کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سابق صوبائی حکومت نے صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کیا اور ان پانچ سالوں میں مزید ایک ارب پودے لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پرتشویش کا اظہار کیا کہ ایک طرف پودے لگائے جارہے ہیں تو دوسری طرف جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے شکایا ت مل رہی ہیں ۔محمود خان نے جنگلات کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے ایک ایک درخت کی حفاظت کرنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی جنگلات کی کٹائی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ جس علاقے سے غیر قانونی لکڑی پکڑی گئی اس علاقے کے ڈی ایف او اور دیگر ذمہ داران کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ اب کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں ہو گی محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگر قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے تو کرلیں ۔ اگرقانون کے نفاذ میں کوئی مسئلہ ہے تو آگاہ کریں ۔ صوبائی حکومت بھر پورتعاون کرے گی مگر جنگلات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

cm ordered ban on forest cutting2 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
38531