Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی طرف سے جشن عید میلادالنبی پرمبارکباد

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ حضور نبی رحمت ﷺکی ولادت با سعادت پر خوشی کا اظہار آپ سے تعلق کی پختگی کا مظہر ہے۔حضور نبی کریم اس اُمت پر اﷲ تعالیٰ کا احسان عظیم اور خاتم رسالت و نبوت ہیں۔ آپ کی تعظیم و توقیر ہر مسلمان پر لازم ہے عقیدہ ختم نبوت پر ہی ایمان کی عمارت کھڑی ہوتی ہے ۔آج تک جس نے جب بھی عقیدہ ختم نبوت کو چھیڑنے کی مذموم کوشش کی ذلت و رسوائی اس کا مقدر بنی ۔خاتم النبین کی محبت ایمان کا بنیادی تقا ضا اور آپ کا اسوہ حسنہ تمام بنی نوع انسان کیلئے عملی نمونہ ہے۔عیدمیلادالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوااورپاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ حضور نبی کریم کی آمد پر پوری دُنیا میں ایک جشن کا سماں ہوتا ہے ہم اس نعمت عظمیٰ پر جس قدر بھی خوشی اور تشکر کا اظہار کریں اس کا حق ادا نہیں کر سکتے ۔آپ نے ہمیشہ انسانیت کی تکریم و محبت ، عفو و درگذر، عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خاتمے کا درس دیا ہے۔ آپ کاخطبہ حجتہ الوداع ایسامنشور ہے جو رہتی دنیاتک نہ صرف مسلمانوںبلکہ دنیابھرکے انسانوں کی رہنمائی کاسرچشمہ ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ رحمت عالم کی تعلیمات کاکرشمہ تھاجس نے سب کو ایک صف میں کھڑاکرکے آقاوغلام کافرق مٹادیااور بلاامتیازرنگ و نسل فلاح انسانیت کاپابند بنادیاجس کی بدولت اسلام دنےا کے کونے کونے تک پھیل گیا ۔انہوںنے کہاکہ محسن انسانیت کایہ انقلاب انسانی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ آپ انسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیںوزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیںکامےابی کےلئے اپنی زندگیوںمیں امانت ،دیانت ،خیرخواہی اوراسلامی بھائی چارے کوفروغ دےنا ہو گاباہمی اتحاداورقومی یکجہتی موجودہ حالات کااولین تقاضاہے۔ انہوںنے کہاکہ حقیقی اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کیلئے اسوہ حسنہ کی روشنی میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ظلم و ستم کے خاتمے اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے تبدیلی کانعرہ بلندکیاہے صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے منشور کے تحت خیبرپختونخوا میں شفاف نظام کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں۔نظام کی شفافیت کی اس جدوجہدعظےم میں زندگی کے تمام شعبوںسے تعلق رکھنے والے لوگوں کاتعاون ضروری ہے ۔ محمود خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے سنہری اُصولوں کو اپناتے ہوئے ایک ترقیافتہ اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
َِِ<><><><><><>ؑؑ
.
.
صوبائی حکومت پسماند ہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے…..وزیراعلیٰ
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پسماند ہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں ایک ایک میگا پراجیکٹس کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی ۔ صوبے کے تمام اضلاع بشمول قبائلی اضلاع میں ترقی کی نئی راہیں کھولنا اور ترقیاتی منصوبوں کو حقیقی معنوں میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق ترقی سے محروم اضلاع کی دیر پا ترقی اور عام آدمی کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ صوبے میں ایک متوازن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔ اُنہوںنے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور ان کی جلد از جلد تکمیل ہر صورت ممکن بنائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے کے مختلف حلقوں سے آئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کیاہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل اور وہاں پر جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کا ایک منفرد اور بدلہ ہوا نظام متعارف کرایا ہے جو عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے ۔ ہم نے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی ہے ۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اداروں کو مضبوط بنایا ہے اور ہر قسم کی سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا ہے۔عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو حقیقت کا روپ دیں گے ۔ تحریک انصاف حکومت کی کامیابی کا اندازہ اس حقیقت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود صوبے کے عوام نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کرکے اقتدار دیا ہے جس کی مثال صوبے کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں اُن سکیموں کو پہلی فرصت میں مکمل کیا جائے گا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںتاکہ عوام کو جلدازجلد ریلیف دیا جا سکے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ صوبے میں ا ضلاع کی ضروریات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع کی یکساں ترقی ہمارا وژن ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات کو 100 فیصد فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے عمارتوں کی تعمیر و مرمت ،سٹاف کی بھرتی، آسامیوں کی تخلیق اور جدید آلات کی خریداری پر خطیر وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ان عملی کاﺅشوں کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔ محمود خان نے واضح کیا کہ مجموعی ترقیاتی حکمت عملی میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دیر پا ترقی اور ان اضلاع کو قومی ترقی کے دہارے میں لانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ قبائلی اضلاع کی دیر پا ترقی کیلئے رواں ترقیاتی بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی اس قلیل مدت میں مربوط ترقیاتی حکمت عملی کے تحت نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے ریکارڈ ترقیاتی اقدامات اور منصوبے شروع کئے گئے ہیں،جن کی تکمیل سے قبائلی اضلاع ترقی کی راہ پر جلد گامزن ہو ں گے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع کیلئے جلد اثر انداز ہونے والے منصوبوں کی تکمیل فوری یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور ان کو جلد ریلیف مل سکے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
28381