Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ‌کی آئمہ مساجد اوراقلیتوں‌کے مذہبی پیشواوں کو ماہانہ دس ہزاروضیفہ دینے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشیواﺅں کو ماہانہ 10,000 روپے بطور وظیفہ دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ خزانہ اور اوقاف کو ایک ہفتے میں وظائف کے چیکوں کی تقسیم کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوں نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کا تعین اور وظائف کا اجراءمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ کا محکمہ اوقاف کے تحت صوبے میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے جلد ازجلد واگزار کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے معاشرے کے کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے ۔ اس اقدام سے آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواﺅں کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں اُس کو پورا کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتیوں کے مذہبی پیشواﺅں کو ماہانہ وظائف دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری فنانس اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواو ¿ں کو ماہانہ وظائف کے حوالے سے پیشرفت اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کل 21981 آئمہ مساجد اور 293 اقلیتوں کے مذہبی پیشواﺅں کو یہ وظائف دیئے جائیں گے جبکہ وظائف کی فراہمی پر سالانہ 2.62 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواﺅں کو ماہانہ 10,000 روپے وظائف دیئے جائیں گے جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آئمہ کا تعین اور وظائف کا اجراءممکن بنائے گا۔ وزیراعلیٰ کو محکمہ اوقاف کے صوبے میں مختلف اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جو سرکاری اراضی اب تک واگزار کی گئی ہے اُس پر پلازے اور مارکیٹس بنائے جائیں گے جس سے صوبائی حکومت کی محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ۔اُنہوںنے کہا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی ہمارا منشور ہے ۔ اُنہوںنے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف صوبے میں سرکاری اراضی کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے ۔
<><><><><><><>
.

پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن اور صوبائی ہاوسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط .
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) “نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام” کے تحت پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن اور صوبائی ہاوسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی جس کے تحت پشاورکوہاٹ روڈ پر سوڑیزئی کے مقام پر 8500 کنال اراضی پر ہاﺅسنگ سوسائٹی قائم کی جائے گی ۔ مفاہمتی یاداشت کی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ۔اس پروگرام کے تحت ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قیام پر 97 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں مختلف سائزز کے 15500 گرے سٹرکچر مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔اس منصوبے کوتین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اس اقدام پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اراضی کی مجموعی لاگت 1.03 ارب روپے ہے جو پہلے ہی خریدی جاچکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے باونڈری وال کی تعمیر کے لئے 32 ارب روپے مزید فراہم کئے جائیں گے ۔منصوبے کی مکمل فعالیت کیلئے 500 ملین روپے بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اسی طرح سول ورک کیلئے 14 ارب روپے مزید درکار ہوں گے۔یہ ہاوسنگ سوسائٹی پشاور شہر کے جنوب میں مین کینال روڈ پشاور پر این ۔55 انڈس ہائی وے سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
.
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ زنگلی چیک پوسٹ سے پراجیکٹ سائٹ تک شروع ہونے والی آبپاشی نہر کے دونوں اطراف 10 کلومیٹر طویل ڈبل روڈ بھی خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ میں ایک کنال رقبے پر 31 مساجد ،دو کنال رقبے پر سکولوں کیلئے 31 پلاٹ ، 10 کنال رقبے پر ایک کالج ، 31 ڈسپنسریاںجو کہ ہر ایک ڈسپنسری ایک کنال رقبے پر محیط ہوگی جبکہ ہاﺅسنگ سو سائٹی میں 10کنال رقبے پر ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 100 کنال رقبے پر محیط ایک میگا پارک کی تعمیر اور16 کنال کے رقبے پر کمیونٹی سینٹر ز بھی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا حصہ ہوں گے ۔تقریب میں وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ،وزیربرائے مواصلات اکبر ایوب ، وزیر اعلی کے مشیربرائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر ، وفاقی سکرٹری ہاو سنگ ، ایس ایم بی آر ، کے پی سیکرٹری ہاو سنگ ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی جی ہاﺅسنگ بھی موجود تھے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29715