Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ‌کا چترال میں پرتباک استقبال، سی پیک متبادل روٹ چترال ہی سے گزریگا….محمودخان

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے . کہ سی پیک کامتبادل روٹ چترال سے ہی ہو کر جائے گا . اس پر119 بلین روپے خرچ کئے جائیں گے . چترال کے لوگوں میں اس حوالے بد اعتمادی نہیں ہونی چاہیے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا . انہوں نے کہا . کہ موجودہ حالات میں نئے پراجیکٹس پر کام کرنا ممکن نہیں . جن اداروں خصوصا ہسپتالوں میں سامان کی ضروریات پوری کی جائیں گی . ان گوئنگ اسکیموں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی . مگر نئے پراجیکٹس کیلئے انتظار کرنا پڑے گا . وزیر اعلی چترال میں ڈاکٹروں کی کمی کا نوٹس لیا اور سلسلے اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی . چترال ٹاون کے اندر سڑکوں کی حالت زار میں بہتری لانے کیلیے اقدامات اٹھانے کی بات کی .وزیر اعلی کالاش کمیونٹی کیلئے پانچ کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کیا . جسے کالاش فوتگی کے موقع پر غریب لوگوں کے ساتھ امداد کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے چترال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا . کہ چترال کے اندر ایون بمبوریت روڈ کیلئے چونسٹھ کروڑ روپے پی ایس ڈی پی میں اپرو ہو چکے ہیں . صرف کام کے شروع کی دیر ہے اسی طرح چترال گرم چشمہ روڈ کے جملہ کو ائف مکمل ہیں . صرف اپرو ہونے کی ضرورت ہے . چترال شندور روڈ ,ایرئگیشن چینلز, گولین ڈیزاسٹر فنڈ , ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف سیاحتی مقامات تک رسائی کو اسان بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی . وزیر اعلی نے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کی . قبل ازین وزیر اعلی جب چترال ایر پورٹ پہنچے , تو ایم پی اےچترال وزیر زادہ , کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود اور ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ان کا استقبال کیا , بعد اذان ڈی سی آفس میں لیویز کے دستے نے انہیں سلامی دی . اور چترال کی طرف سے وزیر اعلی محمود خان , اشتیاق ارمڑ اور دیگر مہمانوں کو چترالی چوغے اور ٹوپی پہنائے گئے , جبکہ کالاش کمیونٹی کی نمایندگی کرتی ہوئی ممتاز خاتون سید گل اور ایران بی بی نے روایتی ہار پہنائی . وزیر اعلی نے اس موقع پر ویلج کنزرویشن کمیٹیز کے نمایندوں میں ٹرافی شکار کے چیک تقسیم کئے . بعد آزان وزیر اعلی ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کیلئے ریشن پہنچے . اور ریشن پولوگراونڈ میں متاثرہ ریشن بجلی گھر کے کام کا افتتاح کیا . تاہم بہت بڑی تعداد میں لوگ اس بات پر ناراض ہو کر جلسے اور افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی . کہ افتتاح کا یہ پروگرام بجلی گھر ہی میں ہونا چاہئیے تھا . جو کہ صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے . اس وزیر اعلی ریشن گول میں متاثرین کی حالت بھی دیکھ لیتے . لیکن سی اینڈ ڈبلیو , ایریگئشن , اور پبلک ہیلتھ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے وزیر اعلی کو بجلی گھر آنے نہیں دیا . اسی طرح تقریبا ڈیڑھ سو افراد نے بجلی گھر کا خود افتتاح کیا . وزیر اعلی نے ریشن میں خطاب کرتے ہوئے نئے ڈسٹرکٹ کی تعمیرو ترقی کی یقین دھانی کرائی . قبل ازین وزیر اعلی پشاور سے آتے ہوئے دروش کے مقام پر گرلز ڈگری کالج کا افتتاح کیا .
cm mehmood khan inaugurated ggdc drosh 2

cm mehmood khan chitral visit 5

cm mehmood khan chitral visit 4

cm mehmood khan chitral visit 3

cm mehmood khan chitral visit 2

cm mehmood khan chitral visit 1
cm kp mehmood khan visit chitral briefing at dc office

cm kp mehmood khan visit chitral briefing at dc office2

cm kp mehmood khan visit chitral briefing at dc office22


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26281