Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیِ کا صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں ریمپس تعمیر کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیِ کا صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں ریمپس تعمیر کرنے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خصوصی افراد کی سہولت کے لئے اہم اقدام کے طور پر صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں ریمپس تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایک ماہ کے اندر اندر تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں میں ریمپس کی تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ماہ میں ریمپس تعمیر نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ خصوصی افراد حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور خیبر پختونخوا حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اُٹھائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86112