Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 9اگست کو چترال کا ایک روزہ دورہ کرینگے

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 9اگست کو چترال کا ایک روزہ دورہ کرینگے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف 9اگست کو یک روزہ دورے پر چترال پہنچ رہے ہیں اور دن بھر کی مصروفیات کے بعد پولو میچ سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کوپرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 9اگست کو صبح چترال شہر پہنچنے کے بعد یونیورسٹی آف چترال کے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے بعد اپر چترال کے سیلاب زدہ گاؤں بریپ جائیں گے جہاں وہ قطر ائرویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر البکرکی طرف سے اپنی ماں کے نام پر سیلاب زدگان کے لئے قائم کی جانے والی جدید بستی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایاکہ بریپ سے چترال واپسی پر وہ دوسری مصروفیات کے علاوہ چترال کے جنالی میں گلگت اور چترال کے درمیاں پولو میچ بھی دیکھ لیں گے جس کا اہتمام خصوصی طور پر ان کے لئے کیا جارہا ہے۔ اس دورے میں ان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات محترمہ مریم اورنگزیب بھی ہوں گی۔ عبدالولی خان نے اس نازک موقع پر وزیرا عظم کے دورہ چترال کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ گئے تھے جن میں لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول پراجیکٹ شامل ہیں اور موجودہ وزیر اعظم اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77483