Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم ریلیف پیکج کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، آٹے اور چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا 

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم ریلیف پیکج کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، آٹے اور چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعظم ریلیف پیکج کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، گھی کی فی کلو قیمت 75، آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 496 روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوگا۔یوٹیلٹی کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل مستحق افراد پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا بلکہ وہ پرانے ریٹ پر ا?ٹا، گھی اور چینی خرید سکتیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر رکھی اشیائے ضروریہ پر ٹارکٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صرف بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ مستحقین کو قیمتوں میں ریلیف دیا جائے گا۔

 

وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات، جنیوا میں ”کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان“ کانفرنس کی تیاریوں بارے آگاہ کیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم کو آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ”کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان“ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69810