Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم اور وفود نے غیرملکی دوروں پر9ماہ میں ایک ارب سے زائدخرچ کر ڈالے

شیئر کریں:

وزیراعظم اور وفود نے غیرملکی دوروں پر9ماہ میں ایک ارب سے زائدخرچ کر ڈالے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے موجودہ مالی سال کے 9ماہ میں غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے خرچ کیے گئے، تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کرلیں۔وزیراعظم شہباز شریف اوران کے ہمراہ بیرون ملک جانیوالے وفود کے دوروں، قیام و طعام اور دیگر اخراجات پر مالی سال 2022-23 کے نو ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر مختلف ادائیگیوں، عطیات، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوروں میں مختلف اخراجات میں 14 کروڑ33 لاکھ 44ہزار روپے ادا کیے گئے۔موصول تفصیلات کے مطابق کانفرنس، ورکشاپس و سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، اخبارات، جرائد اور کتابوں پر 5لاکھ 98ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ بیرون ممالک دیگرامور کی مد میں 2 کروڑروپے اخراجات ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کا حکومت کے ایک سالہ دور کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور(چترال ٹایمز رپورٹ ) پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے۔عمران خان ویڈیو لنک خطاب پر وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے، وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورنس،حکومت کیظلم وستم اوردیگر ایشوز کو اجاگر کیاجائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے دستبردار ہونا پڑا۔موجودہ حکومتی اتحاد کے تحت بننے والی کابینہ نے 19 اپریل 2022 کو حلف لیا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73389