Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزارت خزانہ نے ملکی وغیرملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں

Posted on
شیئر کریں:

وزارت خزانہ نے ملکی وغیرملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سیملکی وغیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔وزارت خزانہ کیمطابق جون 2020 میں ملکی قرضہ 23 ہزار283 ارب روپے تھا،دسمبر2022 میں ملکی قرضہ 31 ہزار 116 ارب روپے ہوگیا،جون 2020 میں غیرملکی قرض 13ہزار116 ارب روپے تھا،دسمبر2022 میں یہ قرض 19 ہزار605 ارب روپے ہوگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سیجاری تفصیلات کیمطابق جون 2020 میں کل سرکاری قرض 36 ہزار399 ارب تھا،دسمبر2022 میں سرکاری قرض 52 ہزار721 ارب روپیہوگیا۔وزارت خزانہ کیمطابق جون 2022 تک ہرپاکستانی 2 لاکھ 16ہزار709 روپیکا مقروض ہوگیا،جون 2020 میں جی ڈی پی کا 76.6 فیصد قرضہ لیا گیا،جون 2021 میں کل جی ڈی پی کا 71.5 فیصد قرض لیا گیا،جون 2022 میں جی ڈی پی کا کل قرض 73.5 فیصد لیا گیا۔

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سی ایم لنکس) سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔پیر کو سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ہیں، سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت ہے، یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72967