Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ورلڈ مینٹل ڈے کے موقع پر چترال میں مینٹل ہیلتھ کیمپ….اُم کلثوم

شیئر کریں:

mental health clinic chitral 1
ورلڈ مینٹل ھیلتھ ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں خیبرپختونخوا سائکاٹرک سوسائٹی کے زیراہتمام مینٹل ھیلتھ کیمپ کا انعقاد ھوا . پشاور سے ۴ رکنی سائکاٹرک ٹیم اس حوالے سے خصوصی آگاھی دینے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچی تھی. اس موقع پر ہسپتال کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے خاصی دلچسپی ظاہر کی اور سیشن کے دوران بڑھ چڑہ کر حصہ لیا.
.
ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر اکبرکے زیر صدارت اس سیشن کا مقصد چترال میں نفسیات سے متعلق آگاھی پھیلانا تھا. چترال میں بڑھتی ھوئی ڈپریشن اور سائکاٹری کے نہ ھونے کے پیش نظر ڈاکٹر عمران نے ڈی ایچ کیو اسٹاف کو چند ضروری باتوں سے آگاہ کیا جن میں ایمرجنسی کی صورت میں نفساتی مریض کا کیسے علاج کیا جائے اور جو عموما نفسیاتی بیماری کے اوائل میں ھوتے ھیں ان سے کیسے نپٹا جائے.
.
اس موقع پر میں نے بھی سائکالوجسٹ ھونے کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کی. ڈی ایچ کیو کے سینیر جنرل فزیشن ڈاکٹر رکن الدین نے سائکاٹری کے شعبے کو متعارف کرانے اور سئکالوجسٹ کی تقرری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ چترال کے مریضوں کو تین سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی ضرورت نہ پڑے.ڈاکٹر رکن الدین نے کہا کہ مینٹل ھیلتھ سے متعلق آگاھی نہ ھونے کی وجہ سے ہر بندہ اپنے آپ سے سائکاٹرسٹ بنتا ھے اور خودکشی کی بڑھتی وجہ چترال کے دریاوں تک آسانی سے رسائی کو قرار دیا. ساتھ ہی لوگوں کے پیر عاملوں پر اندھے عقیدے کو بھی ایک اھم وجہ بتائی.

چترال کی آبادی کا تقریبا ڈیڑھ لاکھ حصہ ڈپریش کی زد میں آچکی ھے جسکی وجہ سے انہیں اپنی زندگی اختتام تک پہنچتی دکھائی دیتی ھے.
ڈاکٹر عمران نے مریضوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی مینٹل ھیلتھ کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا.

فری کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے دور دراز سے مریض آئے تھے لیکن ذیادہ تر آبادی ہڑتال کے پیش نظر اس سہولت سے محروم رھی.

کیمپ کے موقع پر ڈاکٹر عمران اور انکی ٹیم کے ساتھ مل کر مریضوں کی کاؤنسلنگ بھی کی گئی. مریضوں کا رویہ دیکھ کر اندازہ ھو رہا تھا کہ انکو ادویات کے ساتھ ساتھ مثبت مشوروں کی بھی بے حد ضرورت ھے. خیبر پختونخوا سائکاٹرک سوسائٹی نے ڈی ایچ کیو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دھانی کی گئی کے چترال کے عوام کیلے ھر ماہ بعد کیمپ کا انقعاد کیا جائےگا.
mental health clinic chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خواتین کا صفحہ, مضامینTagged
27207