Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وحدت اساتذہ ضلع چترال کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌وحدت اساتذہ ضلع چترال کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال چترال میں گزشتہ دن ایک تعلیمی سیمینار منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا۔جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کیاگیا۔

محمد الیاس جیلانی نے خطبۂ استقبالیہ کے طور پر سیمینار کی افادیت،ضرورت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔سیمینار سے قاری احمد علی،مولانا معظم شاہ، مولانا عبد الشکور، مولانا عبد الرحمان ،مولانا ھدایت الحق ،ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمان اور مولانا حبیب اللہ نے خطاب کیا۔ مہمانوں‌میں‌ مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال اور قاضی محمد نسیم ترجمان جے یو آئی چترال بھی موجود تھے۔

مقررین نے علم و ادب اور تربیت و اصلاح کے حوالےسے سیر حاصل خطاب کئے .سیمینار میں مختلف کیڈر کے اساتذہ،دانشور اور اہل علم نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور وحدت کے دستور،منشور اور پیغام کو چترال کے طول و عرض تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متوقع آل ٹیچر ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے وحدت کیطرف سے نامزد کردہ امیدواران مولانا مفتی سعید الحق صدر وحدت چترال اور قاری محمد یوسف موجودہ جنرل سکریٹری آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے اساتذہ مسائل کے حوالے سے اپنی ترجیحات کا موثر اور دلنشین انداز سے اعلان کرکے حاضرین سے داد تحسین اور انکا بھرپور اعتماد بھی حاصل کر لئے۔

صدر وحدت ضلع سوات نے پرمغز ،جامع اور موثر بیان کی جبکہ صوبائی جنرل سکریٹری ملک محمد خالد فاروقی اور صوبائی صدر محترم ڈاکٹر نصیرآلدین غورغوشتی نے وحدت اساتذہ کی خدمات اور موجودہ وقت میں وحدت کی ضرورت و اہمیت اور مستقبل کا لائحۂ عمل سب کے سامنے واضح کرتے ہوے اساتذہ کو اعتماد بہم پہنچائے اور مختلف کیڈر کے اساتذہ کے سوالات کا تسلی بخش جواب دیکر اور اس حوالے سے وحدت کے کردار کو واضح کرتے ہوے یہ ثابت کیا کہ موجودہ دور میں وحدت کی لڑی میں پروئے بغیر اساتذہ کے مسائل کیلئے مضبوط اور توانا آواز ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔

انھوں‌نے کہا کہ یقینا وحدت اساتذہ چترال کیطرف سے کامیاب سیمینار کا انعقاد پاور شو بھی ہے اور ان تنظیمات کیلئے ایک موثر پیغام بھی کہ متوقع انتخابات میں کامیابی کیلئے ان درویشوں کو سلام کہنا ہی پڑے گا اور یہ کہ وحدت وحید بنکر بھی طاقت پرواز رکھتی ہے۔بحرحال اس کامیاب سیمینار کے انعقاد پر وحدت اپر اور لوئر کے تمام ساتھی خصوصا مفتی سعید الحق، مولانا ظفر الدین،قاضی محب،مظفر الدین مظفر اور وحدت کے روح روان اور فعال جنرل سکریٹی مولانا قاضی ولی الرحمان انصاری صدبار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنکی انتھک کوششوں سے وحدت ایک مضبوط اور ناقابل شکست قوت بنکر ابھری۔

اسٹیج سکریٹری کے فرائض مولانا قاری ضیاءاللہ اور مولانا قاضی نے انجام دی.
wahdat e asatiza chitral 1

wahdat e asatiza chitral 4

wahdat e asatiza chitral 5

wahdat e asatiza chitral 6

wahdat e asatiza chitral 7

wahdat asatiza chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23635