Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واٹس ایپ ذاتی استعمال کے لئے رکھیں…. انتظامیہ

شیئر کریں:

فارورڈ شدہ میسجز کی حد متعارف کروائی جارہی ہے، ایک وقت میں ایک چیٹ پر ہی فاروڈ کیا جاسکے گا۔

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ ) دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے اربوں افراد ملنے جلنے سے محروم ہیں تاہم وہ اپنے پیاروں سے جڑے رہنے کے لئے اب پہلے سے کہیں زیادہ واٹس ایپ پر انحصار کررہے ہیں۔ اس بحران کے دوران اب لوگ ڈاکٹرز، ٹیچرز اور تنہا ئی میں گھرے اپنے پیاروں سے رابطے میں جڑے ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے واٹس ایپ پر آپکے تمام پیغامات اور کالز خودکار نظام کے تحت اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کو انتہائی ذاتی نوعیت کی گفتگو کے لئے محفوظ جگہ حاصل رہتی ہے۔

گزشتہ سال ہم نے صارفین کے لئے فارورڈ شدہ میسجز کا تصور متعارف کرایا۔ اس اقدام کے تحت ایسے میسجز پر  دو تیر کے نشان سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ یہ پیغام بھیجنے والے نے خود نہیں لکھا ۔ اسکے نتیجے میں یہ پیغام ملتا ہے کہ یہ میسج دیگر روایتی میسج کے مقابلے میں ذرا کم ذاتی نوعیت کا ہے۔ ہم اب ان پیغامات کی حد متعارف کروا رہے ہیں جنہیں ایک وقت میں ایک چیٹ پر ہی فاروڈ کیا جاسکے گا۔

پرائیویٹ میسجنگ سروس کے طور پر ہم نے گزشتہ سالوں میں گفتگو کو فعال رکھنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم نے پہلے فارورڈ شدہ میسجز پر حد قائم کی تاکہ پیغام کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلانے سے روکا جائے جسکے نتیجے میں عالمی سطح پر فارورڈ شدہ میسجز میں 25 فیصد کی کمی آئی۔

کیا میسج فارورڈ غلط کام ہے؟ یقینا نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے صارفین کارآمد معلومات کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز، میمز اور دعائیں وغیرہ بھیجتے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں لوگوں نے ہراول دستہ کا کردار ادا کرنے والے طبی حکام کی معاونت کے لئے عوامی جذبات کے اظہار کے مقصد سے بھی واٹس ایپ کو استعمال کیا ہے۔ تاہم ، ہم نے فارورڈ شدہ میسجز میں نمایاں اضافہ دیکھا جس سے صارفین کوفت محسوس کرسکتے ہیں جبکہ غلط معلومات  بھی پھیل سکتی ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان میسجز کا پھیلاؤ کم رکھنا ضروری ہے تاکہ واٹس ایپ کو ذاتی گفتگو کے لئے محفوظ رکھا جاسکے۔

اس تبدیلی کے علاوہ ہم فلاحی اداروں اور حکومتوں بشمول عالمی ادارہ صحت اور 20 سے زائد ممالک کی صحت کی وزارتوں کے ساتھ بھی براہ راست کام کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو درست معلومات کے ساتھ جوڑنے میں مدد ملے۔ ان بااعتماد حکام کے ساتھ مل کر کام کرکے ہم کارآمد معلومات اور حفاظتی ہدایات پر مبنی لاکھوں پیغامات بھیج چکے ہیں۔ آپ ان کاوشوں کے بارے میں مزید جاننے کے ساتھ ہی ساتھ ممکنہ  غیرمصدقہ معلومات اور  افواہوں کو بھی کورونا وائرس انفارمیشن حب پر حقائق تصدیق کرنے والے اداروں کے پاس جمع کرواسکتے ہیں۔

ہم اب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لوگوں کو اب پہلے سے کہیں زیادہ ذاتی رابطوں کی ضرورت ہے۔ ہماری ٹیمیں اس غیریقینی عالمی بحران کے دوران واٹس ایپ کو پائیدار سے چلانے کے لئے دن رات کام کررہی ہیں۔ ہم آپ کا فیڈ بیک لینے کا عمل جاری رکھیں گے اور واٹس ایپ پر لوگوں کو ایک دوسرے سے معلومات شیئر کرنے کے لئے بہتر طریقے سامنے لاتے رہیں گے۔ 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
34095