Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی کالاش رمبور سے تعلق رکھنے والی چترال سے پہلی خاتون کرکٹر سائرہ جبین نے آسٹریلیا کے پراماٹا کرکٹ کلب کے لیے کوالیفائی کر لیا،  

Posted on
شیئر کریں:

وادی کالاش رمبور سے تعلق رکھنے والی چترال سے پہلی خاتون کرکٹر سائرہ جبین نے آسٹریلیا کے پراماٹا کرکٹ کلب کے لیے کوالیفائی کر لیا،

 

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وادی کیلاش رمبور ضلع چترال لوئر کی ہونہار بیٹی سائرہ جبین دختر استاد انجینئر خان نے آسٹریلیا کے پراماٹا کرکٹ کلب کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سائرہ جبین کیلاش قبیلے کی تاریخ میں بلکہ پورے چترال سے پہلی واحدکرکٹر ہیں جس نے اس پوزیشن کے لیے کوالیفا ئی ہے۔

وہ پاکستان ڈومیسٹک ویمن ٹورنامنٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوکر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کی کیلاش کمیونٹی اور علاقہ کانام روشن کیا ہے۔

کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹوسٹ عجب نے چترال ٹایمز کو بتایا کہ کیلاش کی تاریخ میں سائرہ جبین پہلی لڑکی ہے۔ جو کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ بچپن سے ہی ان کا خواب تھا کہ میں کرکٹ میں جاؤں گی ایک دن کرکٹ کےشوق سائرہ جبین نے لاہور میں جاکر کرکٹ کلب میں داخلہ لی اور آج اپنی ٹیلنٹ کو دیکھائی اورکرکٹ کلب میں ٹاپ پر رہی ۔ سائرہ جبین کرکٹ میں آل راؤنڈر ہے۔

سائرہ جبین یونیورسٹی آف پنجاب میں بی ایس جرنلزم کی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف پنجاب کی خواتین کرکٹ ٹیم میں ایک ہم کھلاڑی بھی ہے ۔حالیہ دنوں میں وہ ایک اور اعزاز حاصل کیا ۔ سائرہ جبین کو آسٹریلیا کا مشہور زمانہ کرکٹ کلب پرامٹا ،جو کے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہے(“PARAMATTA CRICKET CLUB SIDNEY AUSTRALIA “)، ان کو چھ مہینے کے لیے اسپانسر کر کے آسٹریلیا مدعو کیا ہے، سائرہ جبین اس وقت آسٹریلیا کا شہر سڈنی کرکٹ میں اپنا جوہر دکھا رہی ہے۔
عجب کالاش نے مذید بتایا کہ سائرہ جبین پہلی پاکستانی کرکٹر ہیں جس کو آسٹریلیا کے کلب نے مدعو کیا ہے، پورے کیلاش چترال اور کے پی کے کیلئے بڑی اعزاز کی بات ہے، ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعلقہ ذمہ داران، یونیورسٹی آف پنجاب کے ذمہ داران اور پراماٹا کرکٹ کلب آسٹریلیا کے ذمہ داران کا بہت مشکور ہے کہ وہ میرٹ پر ہماری کیلاش کی کرکٹ کے اس ہیرے میں مزید نکھار پیدا کرنے آسٹریلیا میں موقع دیا ہے۔ہم کیلاش کمیونٹی سائرہ جبین کی فیملی کو بھی مبارکباد دیتے ہیں اور دعاگو ہیں کے ہماری یہ بہن اس طرح کامیابیاں سمیٹتے رہے۔

chitraltimes kalash saira jabeen cricketer sidny

chitraltimes kalash saira jabeen cricketer sidny 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
80185