Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام عالمی یوم تعلیم منایا گیا

شیئر کریں:

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم تعلیم منایا گیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) 24 جنوری کو پوری دنیا میں عالمی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتاہے چترال میں بھی اس حوالے سے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چترال لوئر کے زیر اہتمام گورنمنٹ سنیٹینئل ہائی اسکول میں منایا گیا جس میں محکمہ تعلیم, سول سوسائٹی کے نمائندے, ایلمنٹری ایجوکیشن, پرنسپلز, محکمہ پولیس کے نمائندے, اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد باوجود شدید برفباری اور خراب موسم کے شریک ہوئے –

پروگرام کی صدارت شاہد حسین ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر, مہمان خصوصی کے فرائض زبیدہ خانم ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے انجام دی- شکیلہ انجم ایس ڈی او (زنانہ) ضیاء الدین پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول شغور, شاہد جلال وائس پرنسپل گورنمنٹ سینیٹیل ہائی چترال اور محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ چترال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پروگرام مقاصدبیان کیا- نظامت کے فرائض فدا الرحمان ڈائریکٹر اسامہ ورائچ اکیڈمی نے ادا کئے-

مقررین نے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے این سی ایچ ڈی کی کوششوں کو سراہا اور انٹرنیشنل ڈے آف ایجوکیشن, تعلیم کی اہمیت, بچوں اور بچیوں کیلئے یکسان حصول تعلم کے مواقع, جدید ٹیکنالوجی کا مثبت اور بامقصد استعمال, ضرورت زندگی کیلئے مختلف ہنر اور مواقع کے حصول کیلئے درست سمت کا تعین, جنریشن گیپ میں کمی لانے کیلئے بچوں اور والدین کی ذمہ داریوں اور معاشرے میں اپنے رویوں کو مثبت رکھنے جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی-

انہوں نے نوجوان طلباء پر زور دیا کہ وقت کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے یہ ذرین موقع ضائع نہ کریں بلکہ سخت محنت کے ذریعے اپنی, خاندان اور معاشرے کی بہتری کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں کیونکہ انہی کو مستقبل میں ملک کے انتظامی امور کو سنبھالنا ہے- اپنے اساتذہ اور والدین کی قدر کریں اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں-
آخر میں سید مقصود شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی کو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کیا-

chitraltimes nchd organized intl edu day chitral 5

chitraltimes nchd organized intl edu day chitral 1  chitraltimes nchd organized intl edu day chitral 3

chitraltimes nchd organized intl edu day chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70774