Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیشنل بینک اف پاکستان کا 70ویں سالگرہ بونی برانچ میں منائی گئی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان کے قومی بینک، نیشنل بینک اف پاکستان کی ستر70 سال مکمل ہونے کی خوشی میں بونی برانچ اپر چترال میں ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،ممتاز ماہرِ تعلیم شیر ولی خان اسیرؔ و دیگر کے علاوہ نیشنل بینک کے کسٹمرز اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔
.
تقریب کا آغاز قاضی غلام ربانی کے تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ تلاوتِ کلام پاک کے بعد نیشنل بینک اف پاکستان کے 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ نیشنل بینک بونی برانچ کے منجیر امجد احمد مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ قومی بینک اپنی خدمات کا سترویں سال مکمل کیاہے۔ اور اس میں کامیابی کے ساتھ منزل کی طرف پیش قدمی میں مصروف ہے۔اس بینک کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ کسٹمرزکوجاتا ہے کہ آپ کے تعاون کے بیغیر بنک اپنی اہداف حاصل شاید نہ کر پاتا۔ اس لیے بنک کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔
.
تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ریٹائرڈ پرنسپل شیر ولی خان اسیرؔ،نوجوان سیاسی قیادت پرویزلال اور منیر احمد وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ملکی ترقی اور لوگوں کو سہولت پہنچانے میں نیشنل بینک اف پاکستان کے کردار کو سراہا اور منیجر امجد احمد کوخراج تحسیسن پیش کیا.
nbp booni branch salgira


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28450