Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیب نے پشاور کے الماسہ اور پروفیسر ماڈل ٹاون میں دھوکہ دہی کی تفتیش کا آغاز کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )چےئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس جاوید اقبال کے ویژن” احتساب سب کے لئے “کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیب خیبر پختونخوا کوشاں ہے، اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے الماسہ ماڈل ٹاؤن اور پروفیسر ماڈل ٹاؤن II- ہاؤسنگ سوسائٹیز ورسک روڈ پشاور کے مالکان ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سوسائٹی ہذا میں پلاٹ کی خرید و فروخت میں عوامی دھوکہ دہی کی تفتیش آغاز کردیاہے۔
تمام متاثرہ افراد جو کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے حصول کے لیے اپنی رقوم جمع کروا چکے ہیں اور انہیں ابھی تک پلاٹ یا رقم واپس نہیں ملی وہ افراد اپنی شکایات ادارہ ہذا کی ویب سائٹ (www.nab.gov.pk) پر دئیے گئے پر وفا رمہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ، قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس، بلاکIII- ، فیز V- حیات آباد پشاور میں دفتری اوقات کے دوران مورخہ 10 اپریل 2019 تک ارسال کریں۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 091-9217571 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20189