Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام…….. تحریر: محمد شریف رحیم آبادی

Posted on
شیئر کریں:

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے امید دلا رہے تھے کہ مشکل وقت زیادہ دیر تک نہیں رہے گا اور حالات درست ہونگے۔اعتماد اور یقین کے ساتھ ان کے کہے ہوئے جملوں پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ انہوں نے جو کہا ہے کرکے دکھادیا ہے۔شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کا قیام انکی غیر معمولی صلاحیتوں کو آشکار کرتی ہیں مگر ماضی کی حکمرانوں کی فاش غلطیوں کے باعث موجودہ حکومت کو مشکلات درپیش ہیں لیکن میرا وطن قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔حکمت و دانائی سے ہی ان وسائل سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تکمیل بھی ملکی وسائل کو بہترین انداز میں استعمال اور کامیابی کی ضمانت سمجھا جانا چاہئے تھنک ٹینکس جو مختلف ایریاز میں عرق ریزی سے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پیپر ورک کررہے ہیں ہاؤسنگ پروگرام کی ٹیم جو ٹارگٹ تفویض ہوا تھا قلیل مدت میں مکمل کرکے پیش کیا گیا۔برق رفتاری سے احداف کی طرف گامزن یہ پروگرام مطلوبہ نتائج انشاء اللہ حاصل کرے گا۔پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر سات شہروں کو منتخب کیا گیا ہے جن میں سکھر، فیصل آباد، اسلام آباد وغیرہ شامل ہیں۔وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کا نام مقامی قیادت کی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جو کہ اس خطے کے ساتھ انکی محبت کا منہ بولتا ہے ثبوت ہے۔اس سلسلے کی ایک کڑی ڈی سی آفس گلگت کی پروقار تقریب جس میں عوام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری افسران بھی شریک تھے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے قائدین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد فتح اللہ خان جنرل سیکریٹریPTI GBکی قیادت میں ریلی ڈی سی آفس آئی۔انکے ساتھ گلگت ڈویژن کے صدر بشارت شیر الیاٹ، ڈسٹرکٹ گلگت کے صدر شیر غازی اور خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو اور دیگر عہدہ دار موجود تھے۔گورنر گلگت بلتستان نے مذکورہ منصوبے کا افتتاح کیا۔ریٹائرڈ کرنل محمود ڈائریکٹر نادرہ نے شرکاء کو بریفنگ دی بعد ازاں گورنر نے اپنے خطاب میں عوام کو خوشخبری دی کہ وہ خطے میں جلد تبدیلی محسوس کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے پہلے کسی بھی گورنمنٹ کو غریبوں کو چھت مہیا کرنے کی توفیق نہ ہوا یہ تاریخی اقدام ہے۔روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ بھٹو عوام کی معیار زندگی بڑھانے کے خواہاں تھے لیکنPPPمیں شامل وڑیرے اور جاگیردار اُن کے راہ میں حائل رہے نتیجہ وہ اپنے ویژن کو آگے نہ بڑھا سکے۔کئی دہائیوں تک پاکستانیوں کوکوئی ویژنری لیڈر نصیب نہیں ہوا۔آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا حق ادا کرے۔انکی شخصیت میں وہ عنصر موجود ہے کہ وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل نو، جسٹس اور بیرونی ممالک میں موجود سرمایہ جو کہ ناجائز ذرائع سے بیرونی ممالک منتقل ہوا اسکا حصول انکے اہداف ہیں۔مسلم لیگ کی گورنمنٹ نے یوتھ لون کی سکیم متعارف کرایا تھا شرائط اتنے سخت کہ کسی بھی بیروزگار اور غریب کیلئے اس سکیم سے استفادہ حاصل کرنا ناممکن تھا۔ماضی کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو سہل بنایا گیا۔عام آدمی نادرہ آفس میں متعلقہ فارم پرکرکے مکان حاصل کرسکتا ہے۔ متعارف کرائے گئے فارم میں مختلف کیٹگریز کے مطابق معلومات حاصل کی جائیں گی۔گویا کہ اس سے سروے کا کام بھی لیا جائے گا اور مطلوبہ معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تحریک انصاف میرٹ پر یقین رکھتی ہے امیدواثق ہے۔اس کے برعکس کسی بھی اقدام کی راہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہونگے۔اس پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ 2دنوں میں نظر آنے والی نادرہ آفس کے ہجوم سے لگایا جاسکتا ہے۔اس پروگرام کی کامیابی معاشی انقلاب کا خشت اول ثابت ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
15017