Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹروں کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا

Posted on
شیئر کریں:

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹروں کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹروں کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے ڈاکٹروں میں میڈیکل آفیسر عدنان اور میڈیکل آفیسر نعمان شامل ہیں۔ ان ڈاکٹروں کے نامناسب رویے سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ان دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ان ڈاکٹروں کو ای اینڈ رولز کے تحت نوے دنوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے عوام کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے چند سرکاری ملازمین کے ایسے نامناسب رویے پوری کمیونٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں وہ اس طرح کے نامناسب رویے اپنانے سے گریز کریں اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

 

دریں اثنا نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پشاور کے علاقہ کوہاٹ روڈ پر گیس سلنڈر دھماکے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعلی نے مانسہرہ اور تورغر میں سڑک حادثوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76024