Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا اپر چترال کے دورافتادہ گاؤں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس، متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت 

Posted on
شیئر کریں:

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا اپر چترال کے دورافتادہ گاؤں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس، متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع اپر چترال کے دورافتادہ گاؤں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور کو اس بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے مشیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکمہ صحت کے ذریعے اس بیماری سے متاثرہ ہرچین گاؤں کے سرکاری سکول کی طالبات کے علاج معالجے اور علاقے میں اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے لائے جائیں۔ وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچیوں کے علاج معالجے کے لئے علاقے میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں اور اس بیماری کے سد باب کے لئے مانیٹرنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ اس کے مزید پھیلاو کو روکا جاسکے۔

 

chitraltimes ggms harchine chiken pox disease upper chitral 3

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پشاور کے سینئر صحافی حفیظ الفت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ صحافت کے شعبے میں حفیظ الفت کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
78507