Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگران وزیر اعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کاکڑنے ریکارڈ قائم کردیا

Posted on
شیئر کریں:

نگران وزیر اعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کاکڑنے ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) نگران وزیر اعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کا کڑ ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔انوار الحق کاکڑ نے14اگست 2023 کو حلف اٹھایا، 131دن مکمل،نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔ان سے پہلے میاں سومر و 16نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک130 دن نگران وزیراعظم رہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک 79روز یکم جون2018 سے18 اگست2018 تک 79دن نگران وزیر اعظم رہے۔جسٹس ریٹائرڈ میرہزارخان کھوسو 71 روز 25مارچ 2013 سے4 جون2013 تک نگران وزیر اعظم تھے۔محمد میاں سومرو 130 روز 16 نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم رہے۔اسی طرح معراج خالد 104 روز 5نومبر 1996سے 16فروری1997 تک نگران وزیراعظم رہے۔معین قریشی 92روز18 جولائی1993 سے18 اکتوبر1993 تک بطور نگران وزیراعظم تھے۔بلخ شیر مزاری اب تک سب سے کم عرصے 38 روز کیلئے 18 اپریل1993 سے26 مئی1993 تک نگران وزیراعظم تھے۔غلام مصطفی جتوئی 91 روز 6اگست 1990 سے5نومبر1990 تک نگران وزیراعظم تھے۔

 

 

پاک فوج کا “تعلیم سب کیلئے” پروگرام علم کی روشنی پھیلانے کی درخشاں مثال

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے صوبے بھر میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا “علم ٹولو دا پارہ” یعنی (تعلیم سب کیلیے) پروگرام کے تحت 9 پائلٹ پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بنانا ہے۔پروگرام کے تحت مہمند، تیراہ، حسن خیل، درہ آدم خیل، کرم، جانی خیل، ٹانک، سراروغہ اور انگور اڈہ میں نو پائلٹ پراجیکٹس پر کام شروع کیا گیا، 15 اکتوبر2023 کو شروع ہونے والے پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں فروغ تعلیم کیلئے مختلف امور پر کام کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد بچے اور بچیاں اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ چار مختلف سنٹرز میں 500 سے زائد بچیاں ڈیجیٹل سکلز کے کورسز بھی کر رہی ہیں، اس پروگرام کے تحت 24 غیر فعال سکولوں کو بھی فعال کیا گیا ہے۔ایڈلٹ لرننگ پروگرام کے تحت 250 ایڈلٹس کو مختلف کورسز میں تربیت دی جا رہی ہے۔اسی طرح کمپوزٹ یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر نصابی عمل سے مرحلہ وار تربیت دی جا چکی ہے، علم کے حصول کے اس عمل کو ہر بچے تک پہنچانے کیلئے پاک فوج تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83393