Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوغور گھاس گبور اور BHU ! ….توجہ طلب

Posted on
شیئر کریں:

گرمی کے سیزن میں یہ سرسبز میدان عوام کیلۓ بڑی اہمیت کا حامل ھے۔لیکن سردی کے موسم میں برف ہی برف ۔نہ ڈاکٹر نہ LHVsاور نہ ہی صحت کی بہتر سہولت۔صرف سُلطان بھائی اپنی ڈیوٹی میں ہمیشہ مصروف کار نظر آتے ہیں۔ہم میڈیا کے توسط سے عوام کے مُنتخب نُمایئدے MNA ، MPA ،DCO،ڈسٹرکٹ ناظم،تحصیل ناظم اور خصوصاًMPA وزیر زادہ صاحب سے درخواست ھے۔کہ خدا را گبور ویلی کے عوام پر رحم فرما کر کم از کم ایک ڈاکٹر اور ایک LHV سردی کے سیزن میں گبور کے BHU میں ضرور موجود ھو نی چاہیۓ۔کیونکہ عوام کو سب سےزیادہ مشکلات سردی کے سیزن میں پیش آتےہیں۔ کیونکہ برف کے تودے گرنے کی وجہ سے گبور ویلی مکمل طور پر چار مہینے لٹکوہ کے دوسرے علاقوں سے مُنقطع ھوتی ھےاور مقامی سہولت نہ ھو نے وجہ سے اکثر زچہ و بچہ کے Cases میں نوجوان خواتین موت کے منہ میں چلے جا تے ہیں۔ اور اُن کے بچے یتیم ھوتے ہیں۔
فقط فخرالدین یدخا لوٹکوہ گرم چشمہ
bhu gobor


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18713