Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی ہی انہیں دنیا کے چیلینجز سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر سکتی ہے، حاجی غلام علی 

Posted on
شیئر کریں:

 نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی ہی انہیں دنیا کے چیلینجز سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر سکتی ہے، حاجی غلام علی 

 گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا دورہ کوہاٹ، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن 2023 میں شرکت، 360 طلباء و طالبات کو ڈگریاں دیں، 70 طلباء و طالبات کو گولڈ میدلز پہنائے 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ کسی بھی مقصد و منزل  کے حصول کیلئے انتھک محنت، مضبوط ارادہ ضروری ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنے عمل، تعلیم، مضبوط ارادوں سے نہ صرف اپنی بلکہ ملک و قوم کا عزت و وقار بلند کرنا ہے، ہمارے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی ہی انہیں دنیا کے چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر سکتی ہے، عصر حاضر کے مطابق تعلم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ذہن سازی و تربیت بھی اتنی ہی زیادہ ضروری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایک روزہ دورہ کوہاٹ کے دوران کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 14ویں سالانہ کانووکیشن 2023 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. کانووکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ، سردار خان، رجسٹرار ڈاکٹر محمد طارق جان، کنٹرولر امتحانات بہادر خان، تحصیل میئر کوہاٹ قاری شیر زمان،  ڈپٹی کمشنر عظمت وزیر، ڈی پی او فرحان خان، فیکلٹی اراکین، سینٹ و سنڈیکیٹ کے ممبران سمیت طلباء و طالبات، والدین اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی. گورنر نے کانووکیشن میں مختلف مضامین میں تعلیم مکمل کرنیوالے 360 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 70 طلباء و طالبات کو گولڈ میدلز بھی پہنائے.
تقریب میں وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے گورنر کو ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی. وائس چانسلر نے ایک سال کے اندر دوسری بار یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت  پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ اور جامعات کے مالی امور سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کے حوالے سے موثر اقدامات اور ویژن پر گورنر کو خراج تحسین پیش کیا. قبل ازیں کوہاٹ یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر، میئر کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا. گورنر نے یونیورسٹی میں 53ملین روپے کی لاگت سے جامع مسجد اور 165 ملین روپے کی لاگت  سے مکمل کیے گئے سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح بھی کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین، فیکلٹی اراکین  اور بالخصوص ونیورسٹی انتظامیہ کو رواں سال مسلسل دوسرے کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی.. گورنر نے کہا کہ  خطہ کوہاٹ نئی اورپرانی تہذیب وثقافت کا گہوارہ ہے، کوہاٹ کی سیاسی، ثقافتی، مذہبی، علمی، ادبی، تہذیبی اور تمدنی تاریخ بہت پرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمل سے پہچان بنتی ہے پہچا ن سے عزت بنتی ہے اور عزت ہی انسان کی طاقت ہوتی ہے۔ دنیا گلوبل ویلج ہے جہاں مقامی و ملکی سطح کے ساتھ عالمی چیلینجز کے مقابلوں کیلئے خود کو تیار رکھنا ہے. تربیت سے  برداشت، تحمل اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا، اخوت اور یگانگت کی ایسی تعلیم دینی ہوگی جو طبقاتی کشمکش سے بالا تر ہو. تو اسی صورت میں روحانی سکون ، اخلاقی برتری اور سماجی یکسانیت کی فضا قائم ہوسکتی ہے ۔ بصورت دیگر مختلف ترجیحات معاشرہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں اور معاشرہ فکری انتشار کا شکار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں اور ریاست و ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کے خاتمے کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں، گورنر نے کہا کہ یونیورسٹی نے پانچ سالہ بزنس پلان تیار کرکے اس میں وضع کردہ اہداف حاصل کیے ہیں، اخراجات کو کنٹرول کرنے کے نتیجے میں کوہاٹ یونیورسٹی کے مالیاتی ذخائر میں اضافہ ہوا جو خوش آئند ہے. انہوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں پر واضح کیا تھا کہ اپنے اخراجات کو کنٹرول اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھیں.
chitraltimes governor kp visit kohat university 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
82475