Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوجوانان عشریت کا بجلی کے حصول کیلیے لانگ مارچ ڈپٹی کمشنر آفس چترال پہنچ کر اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

نوجوانان عشریت کا بجلی کے حصول کیلیے لانگ مارچ ڈپٹی کمشنر آفس چترال پہنچ کر اختتام پذیر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) نوجوانان عشریت کی طرف سے سرکاری بجلی کے حوالے سے نکالے گئے پیدل لانگ مارچ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال افس پہنچ کر ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر پرامن ختم ہوگی ۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق نے اس موقع پر لانگ مار چ کے شرکا سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ بجلی آپ لوگوں کا جائز حق ہے اور جائز حقوق کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر وقت آپ کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ اپکے کے علاقہ کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اور ضلعی انتظامیہ اس مسلے کے حل کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی۔ اور مجاز محکمہ سے کیس ٹیک اپ کرے گی اور فوقیت کی بنیاد پر اپ کا مسلہ حل کیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے شرکا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئےاور امن و امان کے ساتھ لوگ ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور واپس چلے گئے۔

 

دریں اثنا چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد چترال میں بجلی کی ترسیل کے لئے جدوجہد کا آغاز کرکے لویر چترال کے چھ مقامات عشریت، ارسون، ارندو، ایون، کیسو اور بروز کے لئے فیڈرز منظور کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن واپڈا حکام کی روایتی سستی اور نااہلی کی وجہ سے اب تک صرف بروز فیڈر پر کام ہوسکا ہے۔ منگل کے روز مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مالی سال 2022-23کے پی ایس ڈی پی میں 350میلین روپے رکھے گئے ہیں جنہیں ریلیز کرانے کے بعد پہلی فرصت میں عشریت اور ارندو کے فیڈرز پر کام شروع کرکے انہیں پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گاجس سے ان کی بجلی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔

chitraltimes residents of ashirate long march for electricity chitral reached chitral

chitraltimes residents of ashirate long march for electricity chitral reached chitral dc office lower


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63702