Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نواز شریف کی حکومت میں 139آرب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور، 57آر ب روپے خرچ ہوئے،افتخار

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت میں چترا ل کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 139آرب روپے منظور ہوئے ہیں جو پی ایس ڈی پی میں نمایاں ہیں اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 57آر ب روپے خرچ بھی ہوئے ۔ جو کہ چترال کی تاریخ میں ایک ریکارڈہے ۔بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے کلچرل سیکریٹری شاہ حسین ، قاری سید و دیگر کے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر پی کے ون سے نامزد امیدوار عبدالولی ودیگر کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پندرہ آرب روپے کے منصوبوں کا افتتاح گزشتہ مہینے کیا گیا ۔ جن میں چترال گرم چشمہ دوراپاس اور کالاش ویلی روڈز، گیس پلانٹس اور آرسی سی پلیں شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یو ایس ایف فنڈز سے چترال کے 95فیصد علاقوں کو موبائل نیٹ ورک سے منسلک کیا گیا ، صرف بارڈر علاقوں بروغل اور آرندو میں سیکورٹی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے تاحال موبائل سروس شروع نہ ہوسکا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ لواری ٹنل پر 27آرب اور گولین گول پراجیکٹ پر 28آرب روپے نوازشریف کی حکومت میں خرچ ہوئے ۔اور چترال مستوج شندور روڈ کیلئے 16آرب ایکنک میں منظوری ہوئے ہیں ۔ جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چترال میں ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھانے کے ساتھ سیلا ب اور زلزلہ متاثرین میں بھی ڈھائی آرب روپے تقسیم ہوئے۔ چترال بجلی گھر کی اپگریڈیشن ، چترال یونیورسٹی کیلئے ڈھائی آرب روپے، تورکہو روڈ اور چترال کیلئے 36میگاواٹ بجلی کی منظوری بھی مرکزی حکومت کے ہی مرہون منت ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے لوگ باشغور اور احسان شناس ہیں ، امید ہے کہ پی ایم ایل این حکومت کے خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے ۔
پی ایم ایل این کے نامزد امیدوار برائے پی کے ون عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پی ٹی آئی گورنمنٹ کی جھوٹے اعلانات سے تنگ اکر پارٹی چھوڑ دی ۔ انھو ں نے بتایا کہ سب ڈویژن مستوج کی واحدبجلی گھر ریشن کی تعمیر کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے پانچ سالوں کے اندر کچھ نہیں کرسکی ، اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینے سمیت کئی جھوٹے اعلانات کے علاوہ مجھے کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف اب ایک مظلوم ہے لہذا مصیبت کے وقت ان کا ساتھ دینا ہوگا اور 25جولائی کو چترال کے عوام احسان کا بدلہ ووٹ کی صورت میں دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے کلچرل سیکریٹری شاہ حسین ، قاری سید اوراجنو سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد دوسری پارٹیاں چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔PMLNکے ضلعی قائیدین نے اُنہیں خوش آمدید کہااور پارٹی کی ٹوپیان پہنائی گئی۔نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کی چترال سے گہری محبت اور اُمیدواروں کی قابلیت سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے سابق ضلعی صدر سید احمد خان اور جنرل سیکریٹری صفت زرین نے بھی خطاب کیا ۔
pmln news confrence chitral 554
pmln news confrence chitral 2

pmln news confrence chitral 3
pmln news confrence chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11312